عنوان: قرآن شریف میں "سورہ انسان" کے نام سے ایک سورت(10476-No)

سوال: برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ کیا سورہ انسان کے نام سے یا کسی متبادل نام سے قرآن مجید میں کوئی سورت موجود ہے؟ نیز کیا یہ (عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا) آیتیں قرآن کریم میں ہیں اور اگر ہیں تو کس سورت میں ہیں؟

جواب: جی ہاں! سورة الدھر کے نام سے انتیسویں سپارے میں ایک سورت ہے، جس کا دوسرا نام "سورہ انسان" بھی ہے اور سوال میں ذکر کردہ آیات اسی سورت کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

التفسیر المنیر: (الانسان، الآیة: 1، 15/299، ط: دار الفکر)

سمیت سورۃ الانسان لافتتاحھا بالتنویہ بخلق الانسان و ایجادہ، بعد ان لم یکن شیئاً موجوداً، ثم صار خلیفۃ فی الارض.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 412 May 09, 2023
quaran pak / shareef me /mein sorah insan / insaan k naam se aik sorsat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation of Quranic Ayaat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.