عنوان: داڑھی سیٹ کروانے اور خط بنوانے کی حد (10483-No)

سوال: داڑھی کی سنت کیا ہے اور جب ہم حجام کے پاس جائیں تو کس طرح داڑھی کو سیٹ کرانا چاہیے، کیونکہ دوران سیٹینگ حجام داڑھی چھوٹی کر دیتے ہیں۔ نیز داڑھی کے خط کے حوالے سے بھی تفصیل سے آگاہ کریں۔

جواب: کانوں کی لو کے پاس جہاں سے جبڑے کی ہڈی شروع ہوتی ہے، یہاں سے داڑھی کی ابتداء ہے اور پورا جبڑا داڑھی کی حد ہے، جبکہ بالوں کی لمبائی کے لحاظ سے داڑھی کی مقدار ایک مشت ہے، ایک مشت داڑھی رکھنا شرعاً واجب ہے، البتہ داڑھی کے جو بال ایک مشت سے زائد ہوں، ان کو ایک مشت تک کم کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔
حلق اور حلق کے اُوپر کے بال نہ کاٹے جائیں، البتہ جو بال رخسار یا گردن تک پھیلے ہوئے ہوں، ان کو صاف کروانا اور خط بنوانا جائز ہے، لیکن خط کے نام پر داڑھی میں طرح طرح کے ڈیزائن بنانا جائز نہیں ہے، اس سے بچنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 5892، ط: دار طوق النجاۃ) ‏‏‏‏‏‏
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ خَالِفُوا الْمُشْرِكِينَ، ‏‏‏‏‏‏وَفِّرُوا اللِّحَى وَأَحْفُوا الشَّوَارِبَ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا حَجَّ أَوِ اعْتَمَرَ قَبَضَ عَلَى لِحْيَتِهِ فَمَا فَضَلَ أَخَذَهُ.

سنن الترمذي: (رقم الحدیث: 2762، ط: دار الغرب الاسلامی)
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْخُذُ مِنْ لِحْيَتِهِ مِنْ عَرْضِهَا وَطُولِهَا ، ‏‏‏‏‏‏هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ۔

رد المحتار: (100/1، ط: سعید)
(قوله: جميع اللحية) بكسر اللام وفتحها نهر، وظاهر كلامهم أن المراد بها الشعر النابت على الخدين من عذار وعارض والذقن.
وفي شرح الإرشاد: اللحية الشعر النابت بمجتمع الخدين والعارض ما بينهما وبين العذار وهو القدر المحاذي للأذن، يتصل من الأعلى بالصدغ ومن الأسفل بالعارض بحر.

الدر المختار: (18/2، ط: دار الفکر)
وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد، وأخذ كلها فعل يهود الهند ومجوس الأعاجم فتح.

الفتاوی الھندیة: (358/5، ط: مکتبة رشیدیة)
والقص سنة فيها وهو أن يقبض الرجل لحيته فإن زاد منها على قبضته قطعه كذا ذكر محمد رحمه الله تعالٰى في كتاب الآثار عن أبي حنيفة رحمه الله تعالٰى.... ولا يحلق شعر حلقه و عن ابی یوسف رحمه الله تعالٰی لابأس بذالک، ولا بأس بأخذ الحاجبين وشعر وجھه ما لم يتشبه بالمخنث۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 799 May 10, 2023
darhi / daarhe / daarhi set karwane or khat banwane ki had

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.