سوال:
شوہر نے اپنی بیوی سے کہا کہ "تینوں میں طلاق دتی دتی دتی"، لیکن شوہر کی نیت ایک کی ہو تو اس سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟
جواب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ان الفاظ "تینو میں طلاق دتی دتی دتی" کے ساتھ طلاق دے دے تو اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی، البتہ اگر شوہر سچا اور معتبر شخص ہو اور وہ قسم کھا کر کہتا ہو کہ میرا مقصد صرف ایک طلاق ہی دینا تھا اور میں نے بعد کے الفاظ "دتی دتی" بطور تاکید استعمال کیے ہیں تو ایسی صورت میں اس کی بات کا اعتبار کیا جائے گا اور صرف ایک ہی طلاق واقع ہوگی اور شوہر کو دوران عدت رجوع کا اختیار حاصل ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهندية: (384/1، ط:دار الفكر)
ولو قالت: مرا طلاق ده، مرا طلاق ده، مرا طلاق ده فقال : كردم كردم كردم، تطلق ثلاثا، وهو الأصح.
فتاوی دارالعلوم دیوبند، مکمل و مدلل: (160/9، ط: مکتبہ امداد العلوم)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص کراچی