عنوان: مریض نماز میں الٹی جانب پاؤں نکال کر بیٹھ سکتا ہے یا نہیں؟(10516-No)

سوال: بیٹھ کر نماز پڑھنے میں سیدھی جانب پاؤں ہوتے ہیں، نماز لمبی ہوجانے یا پوری نماز بیٹھ کر پڑھنے سے پاؤں درد کرنے لگتے ہیں، کیا الٹی سائیڈ پاؤں کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: مرد كے ليے نماز ميں بيٹھنے كا مسنون طريقہ یہ ہے کہ دائیں پاؤں کو کھڑا کرے، اور بائیں پاؤں کو بچھا کر اس کے اوپر بیٹھ جائے، تاہم اگر کسی عذر کی وجہ سے پاؤں دائیں یا بائیں طرف نکال کر بیٹھے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، نماز ہو جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: (ص: 269، ط: دار الكتب العلمية)

"‌يسن "افتراش" ‌الرجل "رجله اليسرى ونصبه اليمنى" وتوجيه أصابعها نحو القبلة كما ورد عن ابن عمر رضي الله تعالى عنه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 410 May 18, 2023
mareez / mariez / patient namaz me / mein ulti janib paou / paoun nika kar / ker beth / beith sakta hai ya nahi?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.