عنوان: جیلی (jelly) یا مارشمیلو (Marshmallow) کھانے کا حکم، نیز جیلاٹین کا شرعی حکم (10517-No)

سوال: جیلی يا مارشميلو( marshmallow ) کا کھانا جائز ہے یا ناجائز؟ نیز جیلٹن (Gelatin ) کا کیا حکم ہے؟

جواب: جو جیلی یا مارشمیلو (Marshmallow) کسی حرام جزء پر مشتمل نہ ہو، اسے کھانا جائز ہے، عموماً ان دونوں چیزوں میں جیلاٹین ملائی جاتی ہے جس کا حکم ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے:
اگر جیلاٹین شرعی طریقے سے ذبح شدہ کسی حلال جانور کی کھال یا ہڈی سے حاصل کیا گیا ہو تو چونکہ ایسا جیلاٹین حلال ہے، لہذا اس پر مشتمل مصنوعات بھی حلال شمار ہوں گی، بشرطیکہ ان کی حرمت کی کوئی اور وجہ نہ ہو، لیکن اگر جیلاٹین کسی حرام جانور یا مردار جانور یا غیر شرعی طریقے سے ذبح شدہ حلال جانور کی کھال یا ہڈی سے حاصل کیا گیا ہو تو چونکہ ایسا جیلاٹین حرام ہے، لہذا اس پر مشتمل مصنوعات بھی حرام شمار ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (المائدة، الآية: 3)
حُرِّمَتْ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةُ وَ الدَّمُ وَ لَحْمُ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ وَ الْمُنْخَنِقَةُ وَ الْمَوْقُوْذَةُ وَ الْمُتَرَدِّیَةُ وَ النَّطِیْحَةُ وَ مَاۤ اَكَلَ السَّبُعُ اِلَّا مَا ذَكَّیْتُمْ وَ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَ اَنْ تَسْتَقْسِمُوْا بِالْاَزْلَامِؕ ذٰلِكُمْ فِسْقٌؕ اَلْیَوْمَ یَىٕسَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ دِیْنِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِؕ اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْكُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًاؕ فَمَنِ اضْطُرَّ فِیْ مَخْمَصَةٍ غَیْرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثْمٍۙ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌo

الأشباه و النظائر: (ص: 94، ط: دار الكتب العلمية)
ومنها: لو اختلط ودك الميتة بالزيت ونحوه لم يؤكل إلا عند الضرورة.  والمسألتان في صلاة الخلاصة من فصل اشتباه القبلة.  ومقتضي الثانية أنه لو اختلط لبن بقر بلبن أتان، أو ماء وبول، عدم جواز التناول ولا بالتحري. 

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 908 May 18, 2023
jelly ya mashmallow khane / khanay ka hokom /hokum,neiz jelatin ka shari / sharai / sharae hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.