resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: حلال جانور کی اوجڑی اور مرغی کے پوٹے کھانے کا حکم

(60481-No)

سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللّہ و برکاتہ! برائے مہربانی یہ بتا دیجیے کہ جانوروں کی اوجڑی اور مرغی کا پوٹا کھانے کا اسلام میں کیا حکم ہے؟ جزاک اللّہ خیراً

جواب: واضح رہے کہ فقہاءِ کرام نے حلال جانور کے صرف سات اجزاء کو حرام قرار دیا ہے، جن میں اوجڑی اور مرغی کا پوٹا شامل نہیں، لہٰذا ان کا کھانا شرعاً جائز ہے، البتہ خوب پاک اور صاف کر کے کھایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*بدائع الصنائع: (61/5، ط: دار الکتب العلمیة)*
وأما بيان ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول فالذي يحرم أكله منه سبعة: الدم المسفوح، والذكر، والأنثيان، والقبل، والغدة، والمثانة، والمرارة لقوله عز شأنه {ويحل لهم الطيبات ويحرم عليهم الخبائث} [الأعراف: ١٥٧] وهذه الأشياء السبعة مما تستخبثه الطباع السليمة فكانت محرمة.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables