عنوان: جو نبی صلی الله عليه وسلم چاہیں گے وہ ہوگا۔۔۔الخ حدیث کی تحقیق (1053-No)

سوال: ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ سے کہا جو آپ چاہیں گے، وہی ہوگا تو جواب میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم نے مجھے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرادیا۔
اس حدیث کی تحقیق فرمادیں۔

جواب: جی ہاں ! یہ حدیث شریف مسند احمد میں موجود ہے۔
وعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهما : أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا شَاءَ اللهُ وَشِئْتَ . فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَجَعَلْتَنِي وَاللهَ عَدْلًا ؟! بَلْ : مَا شَاءَ اللهُ وَحْدَهُ۔
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے جناب نبی اکرم ﷺ سے کہا کہ جو اللہ تعالی چاہے گا اور آپ (ﷺ )چاہیں گے، وہی ہوگا۔
نبی اکرمﷺ نے اس آدمی سے کہا کہ تم نے مجھے اللہ تعالی کے برابر بنادیا، بلکہ وہی ہوگا، جو صرف اللہ تعالی چاہے گا۔
(مسندأحمد " 3/339 ط ،مؤسسة الرسالة، بیروت )

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 516 Mar 20, 2019
Jo Nabi Rasool Salallahu alehi wassalam chahaingay wohi hoga, Hadith Hadees ki tehqiq, Whatever the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) wants, will happen, Investigation of the hadeeth

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.