عنوان: آخرت میں اللہ تعالیٰ کے دیدار کی دعا مانگنا (10569-No)

سوال: کیا قیامت کے دن مسلمان اللہ پاک کا دیدار کرپائیں گے اور کیا ہمیں اس دیدار کے لیے دعا کرنی چاہیے؟

جواب: واضح رہے کہ قیامت کے دن ایمان والے اللہ تعالیٰ کا دیدار کریں گے اور کفار و مشرکین اللّٰہ تعالیٰ کے دیدار سے محروم رہیں گے، نیز اہلِ ایمان آخرت کى نعمتوں میں سے جس نعمت سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوں گے، وہ اللہ تعالى کا دیدار ہے، اس بات کو اللہ تعالى نے قرآن کریم میں مؤمنین کے خصوصى امتیاز کے طور پر بیان فرمایا ہے: ارشاد بارى تعالى ہے: "اس دن بہت سے چہرے شاداب ہوں گے، اپنے پروردگار کى طرف دیکھ رہے ہوں گے"۔ (سورہ قیامہ: آیت نمبر: 22-23)
تشریح:
مؤمنوں کو جنت میں اللہ تعالى کا دیدار نصیب ہوگا جو جنت کى تمام دوسرى نعمتوں سے بڑى نعمت ہوگى۔ (آسان ترجمہ قرآن: ص 1152)
لہذا اللہ تعالى کے دیدار کی لذت کے حصول کے لیے دعا کرنا نہ صرف جائز ہے، بلکہ آنحضرتﷺ نے اللہ تعالى کے دیدار کى لذت کے حاصل ہونے کى دعا بھی تعلیم فرمائى ہے، آپ ﷺ کى ایک جامع دعا میں یہ الفاظ منقول ہیں: "أسألك لذة النظر إلى وجهك، والشوق إلى لقائك". (اے اللہ! میں تجھ سے تیرے دیدار کی لذت اور تیری ملاقات کے شوق کا سوال کرتا ہوں) (سنن نسائی، حدیث نمبر:1305)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن المجید: (المطففین، الآیة:15)

كَلَّآ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَ

سنن النسائي: (کتاب السهو، الذكر بعد التشهد، نوع آخر، 54/3، رقم الحديث: 1305، ط: مكتب المطبوعات الإسلامية- حلب)
أخبرنا يحيى بن حبيب بن عربي، قال: حدثنا حماد، قال: حدثنا عطاء بن السائب، عن أبيه، قال: صلى بنا عمار بن ياسر صلاة، فأوجز فيها، فقال له بعض القوم: لقد خففت أو أوجزت الصلاة، فقال: أما على ذلك، فقد دعوت فيها بدعوات سمعتهن من رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما قام تبعه رجل من القوم هو أبي غير أنه كنى عن نفسه، فسأله عن الدعاء، ثم جاء فأخبر به القوم: "اللهم بعلمك الغيب، وقدرتك على الخلق، أحيني ما علمت الحياة خيرا لي، وتوفني إذا علمت الوفاة خيرا لي، اللهم وأسألك خشيتك في الغيب والشهادة، وأسألك كلمة الحق في الرضا والغضب، وأسألك القصد في الفقر والغنى، وأسألك نعيما لا ينفد، وأسألك قرة عين لا تنقطع، وأسألك الرضاء بعد القضاء، وأسألك برد العيش بعد الموت، وأسألك لذة النظر إلى وجهك، والشوق إلى لقائك في غير ضراء مضرة، ولا فتنة مضلة، اللهم زينا بزينة الإيمان، واجعلنا هداة مهتدين".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 468 Jun 05, 2023
aakhirat / akhirat me / mein allah / Allah tala k dedar / didar ki dua mangna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.