عنوان: غیر مسلم ہندو شیف کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کھانا(10587-No)

سوال: اگر ہوٹل میں کھانا بنانے والا ہندو ہو تو کیا اس کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کھانا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر غیر مسلم کے ہاتھ میں کوئی ناپاک یا حرام چیز نہ لگی ہو اور کھانے میں کوئی حرام چیز بھی نہ ملاتا ہو تو مسلمان کے لیے اس کا پکایا ہوا کھانا حلال ہے، البتہ غیر مسلم (سوائے اہل کتاب) کا ذبیحہ قطعاً حرام ہے۔
سوال میں ذکر کردہ صورت میں اگر صارف کو حلال وحرام اور پاکی وناپاکی سے متعلق ریسٹورنٹ کے اصول و ضوابط پر مکمل اعتماد ہو تو اس کے لیے وہاں کھانا جائز ہے، بصورتِ دیگر اس سے احتراز کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (347/5، ط: دار الفکر)
قال محمد - رحمه الله تعالى - ويكره الأكل والشرب في أواني المشركين قبل الغسل ومع هذا لو أكل أو شرب فيها قبل الغسل جاز ولا يكون آكلا ولا شاربا حراما وهذا إذا لم يعلم بنجاسة الأواني فأما إذا علم فأنه لا يجوز أن يشرب ويأكل منها قبل الغسل ولو شرب أو أكل كان شاربا وآكلا حراما۔۔۔۔۔۔ولم يذكر محمد - رحمه الله تعالى - الأكل مع المجوسي ومع غيره من أهل الشرك أنه هل يحل أم لا وحكي عن الحاكم الإمام عبد الرحمن الكاتب أنه إن ابتلي به المسلم مرة أو مرتين فلا بأس به وأما الدوام عليه فيكره كذا في المحيط.

و فیها ایضاً: (347/5، ط: دار الفکر)
ولا بأس بالذهاب إلى ضيافة أهل الذمة هكذا ذكر محمد - رحمه الله تعالى -

مختصر القدوری: (کتاب الذبائح، ص: 274)
والوثنی والمحرم وان ترک التسمیۃ عمدًا فالذبیحۃ میتۃ لاتؤکل وان ترکھا ناسیًا أکل ".

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 564 Jun 07, 2023
ghair muslim hindu chef k hath ka bana hua khana khana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.