عنوان: "عنقریب تم پر آسمان سے خوب شر نازل ہوگا، وہ اس قدر زیادہ ہوگا کہ وہ "فیافی" تک پہنچ جائے گا" حدیث کى تحقیق(10602-No)

سوال: مفتی صاحب! مصنف ابن شیبہ میں ایک حدیث لکھی ہوئی ہے:حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عنقریب تم پر آسمان سےخوب شر نازل ہوگا، وہ اس قدر زیادہ ہوگا کہ وہ "فیافی" تک پہنچ جائے گا، راوى کہتے ہیں: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا: اے ابو عبد اللہ! یہ "فیافی" کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: بیابان اور غیر آباد زمین۔ (مصنف ابن أبي شيبة: حديث نمبر: 38554) معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب: جى ہاں! سوال میں مذکور حدیث "مصنف ابن ابی شیبہ" میں مذکور ہے، یہ حدیث حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے، جسے محدثین کى اصطلاح میں "حدیثِ موقوف" کہا جاتا ہے، یعنى کسى صحابى کا وہ ارشاد جس میں آنحضرت رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت نہ کی گئی ہو۔
اس حدیث کى سند میں موجود تمام راوى ثقہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مصنف ابن أبي شيبة (کتاب الفتن، من كره الخروج في الفتنة و تعوذ منها، رقم الحدیث: 38554، 164/21، ط: دار القبلة)

حدثنا حسين بن علي، عن زائدة، عن منصور، عن شقيق، عن حذيفة، قال: ليوشكن أن يصب عليكم الشر من السماء حتى يبلغ الفيافي، قال: قيل: وما الفيافي يا أبا عبد الله، قال: الأرض القفر.
والحدیث أورده أبو عمرو الداني في "السنن الواردة" 1/ 286، رقم الحديث (66)، من طريق الخصيب، عن رجل، عن الأعمش ، به.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 260 Jun 12, 2023
hazrat huzaifa / huzefa bin yaman razi allaho anho ki aik hadis / hadees ki tehqiq / tehqeeq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.