عنوان: جیلاٹین پر مشتمل وٹامن (Vitamin) کی گولیاں کھانا(10614-No)

سوال: میں جیمیسن کمپنی کی تیار کردہ وٹامن K2+D3 گولیاں لے رہا ہوں۔ اس میں جیلاٹین (بووائن) ہوتا ہے۔ بووائن جیلاٹین ایک پروٹین پر مبنی جیلنگ ایجنٹ ہے، یہ کولیجن کے جزوی ہائیڈولیسس کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے، یہ ایک پروٹین ہے جو جانوروں کے بافتوں جیسے جلد اور ہڈی سے نکالا جاتا ہے، جیلاٹین مالیکیول امینو ایسڈز سے بنا ہوتا ہے جو ایک لمبی سالماتی زنجیر میں Amide Linkages کے ذریعے آپس میں جڑے ہوتے ہیں۔ کیا یہ حلال ہے اور میں استعمال کر سکتا ہوں؟

جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں چونکہ وٹامن کی گولیاں گائے کی کھال یا ہڈیوں سے حاصل کردہ جیلاٹین پرمشتمل ہے جس میں حلال اور حرام دونوں طریقوں سے حاصل کیے جانے کا احتمال ہے، لہذا جب تک اس جیلاٹین کے حلال طریقے سے حاصل کرنے کا یقین حاصل نہ ہو تب تک ان گولیوں کا استعمال جائز نہیں ہوگا، البتہ اگر جیلاٹین پر مشتمل وٹامن کی گولیاں کسی حلال سرٹیفیکیشن کے ایسے ادارے سے حلال قرار دی گئی ہوں جو مستند مفتیان کرام اور ماہرین خوراک کی ٹیم پر مشتمل ہو تو ان پر اعتماد کرتے ہوئے آپ کے لیے ان گولیوں کا استعمال جائز ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الكريم: (سورة المائدة، الآية: 3)
حُرِّمَتْ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةُ وَ الدَّمُ وَ لَحْمُ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ وَ الْمُنْخَنِقَةُ وَ الْمَوْقُوْذَةُ وَ الْمُتَرَدِّیَةُ وَ النَّطِیْحَةُ وَ مَاۤ اَكَلَ السَّبُعُ اِلَّا مَا ذَكَّیْتُمْ وَ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَ اَنْ تَسْتَقْسِمُوْا بِالْاَزْلَامِؕ ذٰلِكُمْ فِسْقٌؕ اَلْیَوْمَ یَىٕسَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ دِیْنِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِؕ اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْكُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًاؕ فَمَنِ اضْطُرَّ فِیْ مَخْمَصَةٍ غَیْرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثْمٍۙ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ.

الأشباه والنظائر: (ص: 94، ط:دار الكتب العلمية)
ومنها: لو اختلط ودك الميتة بالزيت ونحوه لم يؤكل إلا عند الضرورة.  والمسألتان في صلاة الخلاصة من فصل اشتباه القبلة.  ومقتضي الثانية أنه لو اختلط لبن بقر بلبن أتان، أو ماء وبول، عدم جواز التناول ولا بالتحري.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص کراچی

Print Full Screen Views: 611 Jun 13, 2023
gelatin par mushtamil vitamin ki golia / golian / tablets khana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.