عنوان: موٹر سائیکل چوری کرنے والے شخص سے جرمانہ لینے کا حکم (10623-No)

سوال: زید سے کسی نے موٹرسائیکل چرایا تھا، بعد میں کسی کے پاس سے مل گیا۔ جرگہ میں فیصلہ ہوا کہ آپ اس پر FIR نہ کٹوائے، یہ آپ کو موٹرسائیکل واپس کرے گا اور چالیس ہزار روپے بھی ساتھ دے گا۔ اب زید نے چالیس ہزار روپے لے کر سات ہزار روپے میں موٹرسائیکل مرمت کیا اور باقی زید کے پاس پڑے ہیں۔ کیا زید کے لیے یہ چالیس ہزار روپے پورے لینا ٹھیک ہے یا نہیں؟ کیا زید کیلئے بقایا 33 ہزار روپے اپنے پاس رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر اس شخص کی وجہ سے موٹر سائیکل کا کوئی حقیقی نقصان ہوا ہو تو اس کی تو تلافی کرائی جاسکتی ہے، لیکن حقیقی نقصان کے بغیر اس سے پیسے لیکر ضبط کر لینا مالی جرمانہ (تعزیر بالمال) ہے جو کہ شرعا درست نہیں ہے، لہذا حقیقی نقصان کی صورت میں نقصان کے بقدر رقم کاٹنے کے بعد باقی رقم اسے واپس کرنا ضروری ہے، تاہم اس ناجائز اور قبیح حرکت پر جرگہ کی طرف سے کوئی جائز تادیبی اور تنبیہی تدبیر کی جاسکتی ہے، تاکہ اسے اور دوسرے لوگوں کو عبرت حاصل ہوسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (فصل في التعزير، 44/5، ط: دار الكتاب الإسلامي)
أفاد في البزازية أن معنى التعزير بأخذ المال على القول به إمساك شيء من ماله عنه مدة لينزجر ثم يعيده الحاكم إليه لا أن يأخذه الحاكم لنفسه أو لبيت المال كما يتوهمه الظلمة إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي وفي المجتبى لم يذكر كيفية الأخذ وأرى أن يأخذها فيمسكها فإن أيس من توبته يصرفها إلى ما يرى وفي شرح الآثار التعزير بالمال كان في ابتداء الإسلام ثم نسخ . والحاصل أن المذهب عدم التعزير بأخذ المال

الھندیة: (167/2، ط: دار الفکر)
التعزير قد يكون بالحبس وقد يكون بالصفع وتعريك الأذن وقد يكون بالكلام العنيف وقد يكون بالضرب وقد يكون بنظر القاضي إليه بنظر عبوس كذا في النهاية وعند أبي يوسف – رحمه الله تعالى – يجوز التعزير للسلطان بأخذ المال وعندهما وباقي الأئمة الثلاثة لا يجوز كذا في فتح القدير. ومعنى التعزير بأخذ المال على القول به إمساك شيء من ماله عنده مدة لينزجر ثم يعيده الحاكم إليه لا أن يأخذه الحاكم لنفسه أو لبيت المال كما يتوهمه الظلمة إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 436 Jun 14, 2023
motor cycle chori karne wale shakhs se / say jurman lene ka hokom/ hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.