عنوان: جمعہ کے دن غسل سے متعلق روایت کی تحقیق (10627-No)

سوال: مفتی صاحب! درج ذیل روایت کی تصدیق فرمادیں: رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ ہر مسلمان پر (اللہ تعالی کا) حق ہےکہ ہر سات دن میں ایک دن جمعہ میں غسل کرے جس میں اپنے سر اور بدن کو دھوئے۔ (صحیح البخاری، حدیث نمبر: 897)

جواب: سوال میں ذکرکردہ روایت ’’صحیح‘‘ ہے اور ’’صحیح بخاری ‘‘اور ’’صحیح مسلم ‘‘ میں ذکر کی گئی ہے، لہذا اس روایت کو بیان کیا جاسکتا ہے۔
ذیل میں اس روایت کا ترجمہ ذکر کیا جاتا ہے:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ہر مسلمان پر اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ وہ ہر سات دنوں میں (کم سے کم) ایک بار نہائے، اپنا سر اور اپنا جسم دھوئے۔ (مسلم، حديث نمبر:849)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح مسلم: (رقم الحديث: 849، 582/2، ط: دار إحياء التراث العربي)

عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «حق لله على كل مسلم أن يغتسل في كل سبعة أيام، يغسل رأسه وجسده»
أخرجه البخاري في ’’صحيحه‘‘(5/2)(898).

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 298 Jun 14, 2023
juma /jumey k din ghusal se / say mutaliq riwayat ki tehqeeq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.