سوال:
ایک معذور شخص جس کا وضو قائم نہیں رہتا، اگر وہ اِشْراق میں وضو کرتا ہے تو کیا وہ اِس وضو سے ظہر کی نماز پڑھ سکتا ہے یا وہ نیا وضو کرے گا؟
جواب: معذور شخص اگر اشراق کی نماز کے لیے وضو کرے تو اسی وضو سے ظہر کی نماز ادا کر سکتا ہے، اس لیے کہ معذور کا وضو کسی فرض نماز کے وقت خارج ہونے سے ٹوٹتا ہے، جبکہ طلوع آفتاب کے بعد کسی فرض نماز کا وقت نہیں ہے، لہذا زوال کے بعد بھی اس کا وضو برقرار رہے گا اور اشراق کے وضو سے ظہر کی نماز معذور کے لیے پڑھنا جائز ہوگا، البتہ ظہر کا وقت خارج ہوتے ہی اس کا وضو ٹوٹ جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (27/1، ط: دار الکتب العلمیة)
(وأما) أصحاب الأعذار كالمستحاضة، وصاحب الجرح السائل، والمبطون ومن به سلس البول، ومن به رعاف دائم أو ريح، ونحو ذلك ممن لا يمضي عليه وقت صلاة إلا، ويوجد ما ابتلي به من الحدث فيه فخروج النجس من هؤلاء لا يكون حدثا في الحال ما دام وقت الصلاة قائما، حتى أن المستحاضة لو توضأت في أول الوقت فلها أن تصلي ما شاءت من الفرائض، والنوافل ما لم يخرج الوقت، وإن دام السيلان
الھندیۃ: (41/1، ط: دار الفکر)
المستحاضة ومن به سلس البول أو استطلاق البطن أو انفلات الريح أو رعاف دائم أو جرح لا يرقأ يتوضئون لوقت كل صلاة ويصلون بذلك الوضوء في الوقت ما شاءوا من الفرائض والنوافل هكذا في البحر الرائق .....ويبطل الوضوء عند خروج وقت المفروضة بالحدث السابق. هكذا في الهداية وهو الصحيح.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی