عنوان: دو بیویوں، چار بیٹیوں اور ایک پوتے کے درمیان تقسیمِ میراث(10720-No)

سوال: مفتی صاحب ! میراث کے بارے میں مسئلہ پوچھنا ہے کہ ایک شخص فوت ہوگیا ہے، اس کے ورثاء میں دو بیویاں، چار بیٹیاں اور ایک پوتا رہ گیا، جبکہ پوتے کا والد اپنے والد سے پہلے فوت ہوچکا ہے۔ تقسیم میراث کس طرح ہوگی؟

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کو اڑتالیس (48) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے دونوں بیویوں میں سے ہر ایک بیوی کو تین (3)، چاروں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو آٹھ (8) اور پوتے کو دس (10) حصے ملیں گے۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں تو ہر ایک بیوی کو %6.25 فیصد حصہ، چاروں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو %16.666 فیصد حصہ اور پوتے کو %20.833 فیصد حصہ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ اللّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ فَإِن كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ ...الخ

و قوله تعالي: (النساء، الایة: 12)
فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْن ؕ ...الخ

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 6732، ط: دار طوق النجاة)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ.

الدر المختار: (774/4، ط: سعید)
ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف: جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده (ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب فيقدم جزء الميت (كالابن ثم ابنه وإن سفل".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 170 Jul 17, 2023
dou / 2 biwio, char betio or aik pote / potey k darmian / damiyan taqseem e miras

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.