عنوان: بیوی، تین بیٹے اور والدین میں میراث کی تقسیم(10764-No)

سوال: ایک شخص نے وراثت میں ایک گھر چھوڑا ہے جو اُس کا تھا اور اُس نے کچھ کیش رقم بھی چھوڑی ہے تو اس کی وراثت کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ اس کے رشتے دار یہ ہیں:ایک موجودہ بیوی ہے اور اس سے ایک لڑکا بھی ہے جو نابالغ ہے، ماں اور باپ ہیں، دو بھائی اور ایک بہن بھی ہے، نیز ایک طلاق شدہ بیوی (پہلی بیوی) بھی ہے جس سے دو لڑکے ہیں، جو نابالغ ہیں، لہٰذا یہ بتائیں کہ اس شخص کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کو بہتر (72) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے موجودہ بیوی کو نو (9)، تینوں بیٹوں میں سے ہر ایک کو تیرہ (13)، والد کو بارہ (12) اور والدہ کو بارہ (12) حصے ملیں گے، جبکہ سابقہ مطلقہ بیوی، بہن اور بھائیوں کو مرحوم کی میراث میں سے کچھ نہیں ملے گا۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں تو بیوی کو %12.5 فیصد حصہ، تینوں بیٹوں میں سے ہر ایک کو %18.055 فیصد حصہ، والد کو %16.666 فیصد حصہ اور والدہ کو %16.666 فیصد حصہ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
وَلأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ وَلَد ... الخ

و قوله تعالی: (النساء، الایة: 12)
وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... الخ

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 6732)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ.

الدر المختار: (774/4، ط: سعید)
ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف: جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده (ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب فيقدم جزء الميت (كالابن ثم ابنه وإن سفل".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 188 Jul 24, 2023
biwi,teen / 3 bete / betey or waldein / waldain me / mein miras ki taqseem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.