عنوان: متعدد عمرے کرنے کی صورت میں عورت سر کے کتنے بال کاٹے گی؟(10768-No)

سوال: عمرے میں پورے بالوں کو اکٹھا کر کے ہی کاٹنا لازمی ہے یا اگر کسی عورت نے اپنے بالوں کے تین حصے کیے اور ایک عمرہ کر کے ایک حصہ کے چوتھائی یعنی انگلی پر لپیٹ کر اوپر سے کاٹے اور دوسرے اور تیسرے عمرہ پر بقیہ ایک ایک حصہ کے اسی طرح کاٹے تو ایسا کرنا بھی جائز ہوگا؟ جو عورت اس دوسرے طریقے کو اختیار کرے اس کے حج اور عمرہ کا کیا حکم ہے؟

جواب: حج یا عمرہ کے احرام سے حلال ہونے کے لیے عورت کو کم از کم سر کے چوتھائی حصہ کے بالوں سے ایک پورے ( انگلی کے ایک تہائی حصہ ) کے برابر بال کاٹنا ضروری ہے، اور سر کے تمام بالوں میں سے ایک پورے کے برابر کاٹنا افضل ہے۔ اور متعدد عمرے کرنے کی صورت میں ہر عمرے کے بعد چوتھائی سر کے بالوں کی اتنی مقدار ( انگلی کے تہائی حصہ کے برابر ) میں بال کاٹنا ضروری ہے۔
پوچھی گئی صورت میں اگر مذکورہ عورت نے بالوں کے تین حصے کرکے ہر عمرے کے بعد مذکورہ مقدار کے بقدر بال کاٹ دئیے ہیں تو اس کے تینوں عمرے صحیح ادا ہوگئے ہیں۔ اسی طرح اگر حج کے بعد مذکورہ مقدار کے برابر بال کاٹ دئے ہیں تو حج بھی صحیح ادا ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (516/2، ط: سعيد)

(ثم قصر) بأن يأخذ من كل شعره قدر الأنملة وجوبا وتقصير الكل مندوب والربع واجب.
(قوله بأن يأخذ إلخ) قال في البحر: والمراد بالتقصير أن يأخذ الرجل والمرأة من رءوس شعر ربع الرأس مقدارالأنملة كذا ذكره الزيلعي، ومراده أن يأخذ من كل شعرة مقدار الأنملة كما صرح به في المحيط. وفي البدائع قالوا: يجب أن يزيد في التقصير على قدر الأنملة حتى يستوفي قدر الأنملة من كل شعرة برأسه لأن أطراف الشعر غير متساوية عادة.
قال الحلبي في مناسكه وهو حسن اه وفي الشرنبلالية: يظهر لي أن المراد بكل شعرة أي من شعر الربع على وجه اللزوم ومن الكل على سبيل الأولوية فلا مخالفة في الأجزاء لأن الربع كالكل كما في الحلق اه فقول الشارح من كل شعرة أي من الربع لا من الكل وإلا ناقض ما بعده.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 882 Jul 25, 2023
mutadid / mutaddid / ziada umrah / umray karne ki sorat me / mein orat / ourat sir k kitne / kitney bal / baal kate / kaatey gi

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.