عنوان: بِنْتِ مَسْعُوْد (Bint e Mas'ood) نام کا معنی(10784-No)

سوال: حضرت! "بنتِ مسعود" صحابیہ کے نام پر اپنی بیٹی کا نام رکھنا کیسا ہے؟ اس کے دو معانی کسی نے بتائے ہیں: (۱) پہاڑ کا دشوار راستہ (۲) پاک دامن عورت۔ کیا یہ معنی درست ہے؟

جواب: لفظ بِنْت کا مطلب ہے "بیٹی"، جبکہ مَسْعُوْد نام ہے، لہذا "بِنْتِ مَسْعُوْد" کا مطلب مسعود کی بیٹی ہوا، اس کے وہ معنی نہیں ہیں جو آپ نے سوال میں ذکر کیے ہیں۔ نیز بِنْتِ مَسْعُوْد کسی صحابیہ کا نام نہیں ہے، البتہ بہت سی صحابیات کے والد کا نام مسعود ہے، اس نسبت سے ان کو بِنْتِ مَسْعُوْد کہنا درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4955، ط: دار ابن حزم)
عن أبي الدرداء قال: قال: رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم․

مصباح اللغات :(ص: 74)
البنت: بیٹی

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 300 Jul 26, 2023
"binte masod / masood" naam k mana / maana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.