عنوان: بیوہ، دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کے درمیان ایک کروڑ میراث کی تقسیم(10804-No)

سوال: ایک شخص کے لواحقین میں ایک بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، اور اس نے ایک کروڑ کی رقم میراث میں چھوڑی ہے، براہ کرم ورثاء میں رقم کی شرعی تقسیم فرمادیں۔

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل رقم کو اڑتالیس (48) حصوں میں تقسیم کیا ائے گا، جس میں سے بیوہ کو چھ (6)، دونوں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو چودہ (14) اور دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو سات (7) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے ایک کروڑ (10000000) روپوں میں سے بیوہ کو بارہ لاکھ پچاس ہزار (1250000) روپے، دونوں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو انتیس لاکھ سولہ ہزار چھ سو چھیاسٹھ روپے اور چھ سو چھیاسٹھ (29,16,666.666) پیسے اور دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو چودہ لاکھ اٹھاون ہزار تین سو تینتیس روپے اور تین سو تینتیس (14,58,333.333) پیسے ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ ... الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 331 Aug 01, 2023
bewa / bewah,dou / doo /2 beto / beton or dou / doo / 2 betion / betio k darmian / darmiyan aik /1 crore miras ki taqseem / taqsim

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.