عنوان: گیم مشین کے ذريعے انعامی کوپن جیتنے کا حکم(1085-No)

سوال: السلام علیکم، ایک مسئلہ کی طرف توجہ دلانی ہے، آج کل ڈالمن مال اور ڈالمن سٹی میں عمومی طور پر بچوں کو گیم کھلایا جارہا ہے۔ گیم مشین میں انعامی کوپن ہوتے ہیں، Fixed پیسے ڈالنے کے بعد بٹن دبایا جاتا ہے، جس سے سینکڑوں، ہزاروں کی تعداد میں مختلف انعامی کوپن وصول ہوتے ہیں، وقتاً فوقتاً اس انعامی کوپن میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کیا یہ مناسب ہے ؟

جواب: واضح رہے کہ اگر اس گیم مشین کے ذريعے کھیلنے کی یہ صورت ہوتی ہے کہ متعین پیسے ڈالنے کے بعد مختلف انعامی کوپن وصول ہوتے ہیں، جن کی مالیت مختلف ہوتی ہے، تو یہ صریح "جوا" ہے، جو کہ حرام ہے، کیونکہ اس میں ہر آدمی اپنی متعین رقم داؤ پر لگاتا ہے، جس کے نتیجے میں بعض اوقات اپنی اصل رقم بھی کھو بیٹھتا ہے اور بعض اوقات اس کے ذریعے بہت کم مالیت کے انعامات اور بعض اوقات بے انتہا قیمتی انعامات کا مستحق ہوتا ہے، اسی کا نام "جوا"اور "قمار" ہے۔مسلمانوں کو اس سے احتراز کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدۃ، الایة: 90)
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡخَمۡرُ وَ الۡمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزۡلَامُ رِجۡسٌ مِّنۡ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجۡتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَo

الدر المختار مع رد المحتار: (402/6، ط: دار الفکر)
(۔۔۔وحرم لو شرط) فيها (من الجانبين) لأنه يصير قمارا
(قوله لأنه يصير قمارا) لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص، ولا كذلك إذا شرط من جانب واحد لأن الزيادة والنقصان لا تمكن فيهما بل في أحدهما تمكن الزيادة، وفي الآخر الانتقاص فقط فلا تكون مقامرة لأنها مفاعلة منه زيلعي

عمدۃ القاری: (435/8)
الغرر ھو فی الاصل الخطر، و الخطر ھو الذی لا یدری أ یکون ام لا، و قال ان عرفۃ: الغرر ھو ما کان ظاھرہ یغر و باطنہ مجہول، قال و الغرور ما راأیت لہ ظاہرا تحبہ و باطنہ مکروہ أو مجہول، و قال الأزہری: البیع الغرر ما یکون علی غیر عھدۃ و لا ثقۃ، و قال صاحب المشارق: بیع الغرر بیع المخاطرۃ، و ھو الجہل بالثمن أو المثمن أو سلامتہ أو أجلہ۔

مصنف ابن ابی شیبہ: (کتاب البیوع و الاقضیہ، 483/4، ط: مکتبة الرشد)
عن ابن سیرین قال: کل شيءٍ فیه قمار فهو من المیسر".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 731 Mar 21, 2019
game machine ky zareye / zarye inami coupan jeetny / jeetney ka hukum, order of winning inami coupan through game machine

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.