سوال:
مفتی صاحب! کیا وضو والے اعضاء پر گرم پٹی یا دوسری پٹی بندھی ہوئی ہو تو کیا ان دونوں قسم کی پٹیوں پر مسح کرنا جائز ہے؟
جواب: اگر کسی شخص کے وضو کے اعضاء پر زخم یا موچ ہو، جس پر عام پٹی یا گرم پٹی بندھی ہوئی ہو، اور پٹی کھول کر عضو کو دھونا نقصان دہ ثابت ہوتا ہو تو ایسی صورت میں وضو اور غسل کے دوران اس جگہ کو دھونے کے بجائے پٹی کے اوپر مسح کرنے سے وضو اور غسل درست ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (35/1، ط: دار الفكر)
ولو انكسر ظفره فجعل عليه دواء أو علكا فإن كان يضره نزعه مسح عليه وإن ضره المسح تركه، وشقوق أعضائه يمر عليها الماء إن قدر وإلا مسح عليها إن قدر وإلا تركه وغسل ما حولها۔
الدر المختار: (280/1، ط: دار الفکر)
(وهو) أي مسحها (مشروط بالعجز عن مسح) نفس الموضع (فإن قدر عليه فلا مسح) عليها، والحاصل لزوم غسل المحل ولو بماء حار، فإن ضر، مسحه، فإن ضر مسحها، فإن ضر سقط أصلاً
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی