عنوان: نماز فجر اجالے میں پڑھنے سے متعلق روایت کی تشریح (10939-No)

سوال: اس روایت کی تصدیق اور تشریح فرمادیں: رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے : فجر خوب اجالا کرکے پڑھو، کیونکہ اس میں زیادہ ثواب ہے۔ (جامع ترمذی، حدیث نمبر: 154)

جواب: سوال میں ذکر کردہ روایت سنن الترمذی میں ہے، ذیل میں اس روایت کا ترجمہ اور تشریح ذکر کی جاتی ہے:
ترجمہ:
حضرت رافع ابن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ" فجر کی نماز اجالے میں پڑھو کیونکہ اجالے میں نماز پڑھنے سے بہت زیادہ ثواب ہوتا ہے"۔(سنن ترمذی، حدیث نمبر:154)
تشریح:
اس حدیث کی روشنی میں علمائے احناف رحمہم اللہ فرماتے ہیں کہ فجر کی نماز اجالے میں پڑھنا مستحب ہے اور اجالے میں نمازِ فجر پڑھنے کی حد یہ ہے کہ طلوع آفتاب میں اتنا وقت باقی ہو کہ اس میں قرأت مسنون (جو چالیس سے ساٹھ یا سو آیتوں تک ہے) ترتیل کے ساتھ پڑھی جا سکے اور نماز کے بعد اگر کسی وجہ سے نماز فاسد ہوجائے تو فجر کی نماز کا وقت ختم ہونے (سورج طلوع ہونے) سے پہلے طہارت حاصل کر کے سنت کے مطابق قرأت کرکے دوبارہ ادا کی جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذي: (201/1، رقم الحديث: 154، ط: دار الغرب الإسلامي)
حدثنا ‌هناد، قال: حدثنا ‌عبدة عن ‌محمد بن إسحاق ، عن ‌عاصم بن عمر بن قتادة ، عن ‌محمود بن لبيد ، عن ‌رافع بن خديج، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «أسفروا» بالفجر فإنه أعظم للأجر.

الهندية: (52/1، ط: دار الفكر)
"يستحب تأخير الفجر ولا يؤخرها بحيث يقع الشك في طلوع الشمس بل يسفر بها بحيث لو ظهر فساد صلاته يمكنه أن يعيدها في الوقت بقراءة مستحبة. كذا في التبيين."

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 729 Aug 24, 2023
namaz e fajar ujale / ujaley me / mein parhne / parhney se / say mutaliq riwayat ki tashreeh /tashreh

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.