سوال:
کیا فریج پر کارٹون کی تصویر کی وجہ سے گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے؟ براہ مہربانی وضاحت فرمادیں۔
جواب: پوچھی گئی صورت میں آپ نے جو اسٹیکر کی تصویر سینڈ کی ہے، اس میں اگرچہ ناک اور کان موجود نہیں ہے، لیکن چونکہ اس کو دیکھ کر جاندار کی صورت ذہن میں ابھرتی ہے، اس لیے اس قسم کے اسٹیکرز کا فریج وغیرہ پر لگانا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح معانی الآثار: (287/4، ط: دار عالم الکتب)
عَنْ أَبِی ہُرَیْرَةَ قَالَ: الصُّورَةُ الرَّأْسُ ، فَکُلُّ شَیْءٍ لَیْسَ لَہُ رَأْسٌ ، فَلَیْسَ بِصُورَةٍ․
رد المحتار: (باب ما یفسد الصلاۃ و ما یکرہ فیھا، 433/2، ط: دار عالم الکتب)
وقید بالرأس؛ لأنه لا اعتبار بإزالة الحاجبین أو العینین؛ لأنہا تعبد بدونہا، وکذا لا اعتبار بقطع الیدین أو الرجلین۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی