سوال:
السلام وعلیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔
حضرت! اسلام میں ظاہر بنانے کی کیا اہمیت ہے؟ کیا ہم پہلے ظاہر بنائیں یا پہلے باطن بنائیں؟ وضاحت فرمادیں۔
جواب: واضح رہے کہ حقیقی معنی میں نجات اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے دینِ اسلام میں ظاہر اور باطن دونوں کو بڑی اہمیت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں کی اصلاح بھی ایک ساتھ ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ جن لوگوں کا ظاہر باطن کا مخالف ہوتا ہے، ان لوگوں کا ذکر قرآن و احادیثِ مبارکہ میں نفاق جیسی قبیح صفت کے ساتھ موصوف ہوکر ملتا ہے، لہذا اپنے ظاہر اور باطن دونوں کی اصلاح کی فکر ایک ساتھ کرنی چاہیے، یہی شریعت میں مقصود و مطلوب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (البقرة، الآية: 8)
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِالله وَبِالْيَوْمِ الآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ يُخَادِعُونَ الله وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلاَّ أَنفُسَهُم وَمَا يَشْعُرُونَ o
و قوله تعالی: (النساء، الآية: 142- 143)
إِنَّ الْمُنَافِقِينَ يُخَادِعُونَ الله وَهُوَ خَادِعُهُمْ وَإِذَا قَامُواْ إِلَى الصَّلاَةِ قَامُواْ كُسَالَى يُرَآؤُونَ النَّاسَ وَلاَ يَذْكُرُونَ الله إِلاَّ قَلِيلاً. مُّذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذَلِكَ لاَ إِلَى هَؤُلاءِ وَلاَ إِلَى هَؤُلاءِ وَمَن يُضْلِلِ الله فَلَن تَجِدَ لَهُ سَبِيلاً o
رد المحتار: (60/1، ط: دار الفكر)
الطریقۃ سلوک طریق الشریعۃ، والشریعۃ: أعمال شرعیۃ محدودۃ، وہما والحقیقۃ ثلاثۃ متلازمۃ؛ لأن الطریق إلیہ تعالیٰ ظاہر و باطن فظاہرہا الطریقۃ والشریعۃ، وباطنہا الحقیقۃ فبطون الحقیقۃ في الشریعۃ والطریقۃ کبطون الزبد في لبنہ لایظفر بزبد بدون مخضہ، والمراد من الثلاثۃ إقامۃ العبودیۃ علی الوجہ المراد من العبد۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی