عنوان: "مجاہدہ" اور "ریاضت" کی تعریف اور اس میں فرق (10978-No)

سوال: دین میں ریاضت اور مجاہدہ اختیار کرنے کا کیا مفہوم اور مطلب ہے؟

جواب: عربی زبان میں لفظ "مجاہدہ" کے معنی ہیں: محنت کرنا، کوشش کرنا۔
صوفیاء کرام کی اصطلاح میں نفس کے تقاضوں کی مخالفت کرنا، یعنی جس کام کو انسان کا نفس چاہ رہا ہو اور دل میں خواہش ابھر رہی ہو کہ یہ کام کروں، نفس کی اس خواہش کو کچل کر اور اس کے چاہنے کو چھوڑ کر نفس کو اس کام سے باز رکھنا، گویا خواہشات ِنفس کی مخالفت ہی کو صوفیاء کرام "مجاہدہ" کہتے ہیں۔
ریاضت کے معنی اصل لغت میں سدھانے کے ہیں، کیونکہ یہ ’’روض الدابة‘‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں ’’گھوڑے وغیرہ کو سدھانا ‘‘۔
اصطلاح میں ریاضت کے معنی ہیں: ’’تحصیل اخلاقِ حمیدہ وازالۂ اخلاق ذمیمہ‘‘ (اچھے اخلاق کو حاصل کرنا اور برے اخلاق کو ختم کرنا)
خلاصہ یہ ہے کہ اگر نفس کسی گناہ کا تقاضا کررہا ہے تو اس کو روکنا اور اس کی مخالفت کرنا ’’مجاہدہ ‘‘ کہلاتا ہے اور اس گناہ کے تقاضے کا جو منشا اور سبب ہے، اس کو کمزور کرنا ’’ریاضت ‘‘کہلاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

اصلاحی مجالس،از مفتی تقی عثمانی:(132/2-133،میمن اسلامک پبلیشرز)

ایضاً:(62/1)

خطبات حکیم الامت:(193/13،ط:ادارہ تالیفات اشرفیہ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 384 Aug 31, 2023
" mujahida aur riyazat" ki tareef or us me farq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.