سوال:
کیا حجامہ کسی بھی تاریخ میں کرایا جاسکتا ہے یا کوئی مخصوص تاریخ ہے؟
جواب: عن ابن عباس أنہ قال : ’’ إن خیر ما تحتجمون فیہ یوم سبع عشرۃ ویوم تسع عشرۃ ویوم إحدی وعشرین‘‘ ۔
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: بہترین دن جن میں تم حجامہ لگاتے ہو، وہ (چاند کے حساب سے)سترواں، انیسواں اور اکیسواں دن ہیں۔ (ترمذی، أبواب الطب ، باب ما جاء في الحجامۃ ،25/2 ط : قدیمي)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حجامہ چاند کی سترہ ، انیس اور اکیس تاریخ کو لگوانا بہتر ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی