عنوان: بیوہ، چار بیٹیوں، والدہ، تین بھائی اور دو بہنوں کے درمیان چالیس لاکھ پچاس ہزار کی تقسیم(11070-No)

سوال: مرحوم انور صدیقی کا انتقال ہوا، اس کے اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقم 40,50,000 روپے ہیں، ورثاء میں مرحوم کی والدہ، بیوہ، چار بیٹیاں، تین بھائی اور دو بہنیں حیات ہیں۔ یہ رقم مرحوم کے ورثاء میں کس طرح تقسیم کی جائے گی؟

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل رقم کو ایک سو بیانوے (192) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو چوبیس (24)، چاروں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو بتیس (32)، والدہ کو بتیس (32)، تینوں بھائیوں میں سے ہر ایک بھائی کو دو (2) اور دونوں بہنوں میں سے ہر ایک بہن کو ایک (1) حصہ ملے گا۔
اس تقسیم کی رو سے چالیس لاکھ پچاس ہزار (4050000) روپوں میں سے بیوہ کو پانچ لاکھ چھ ہزار دو سو پچاس (506250) روپے، ہر ایک بیٹی کو چھ لاکھ پچھتر ہزار (675000) روپے، والدہ کو چھ لاکھ پچھتر ہزار (675000) روپے، ہر ایک بھائی کو بیالیس ہزار ایک سو ستاسی روپے اور پانچ پیسے (42187.5) اور ہر بہن کو اکیس ہزار تیرانوے روپے اور پچھتر پیسے (21093.75) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
وَلأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ وَلَد ... الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 176)
وَإِن كَانُواْ إِخْوَةً رِّجَالاً وَنِسَاءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ... الخ

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 269 Sep 19, 2023
bewa, 4 betio,walda, 3 bhai or 2 behno k darmian 40 lakh 25 hazar ki taqseem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.