عنوان: ایک بیٹی، دو بہنیں، چھ بھتیجے اور چھ بھتیجیوں میں میراث کی تقسیم(11076-No)

سوال: ہمارے چچا کا انتقال ہوا ہے، مرحوم کیے ورثاء میں ایک بیٹی، دو بہنیں، چھ بھتیجے اور چھ بھتیجیاں ہیں۔ مذکورہ ورثاء میں میراث کی تقسیم کس طرح ہوگی؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں مرحوم کی جائیداد منقولہ و غیر منقولہ چار حصوں میں تقسیم کی جائے گی، جس میں سے بیٹی کو دو (2) حصے اور دونوں بہنوں میں سے ہر ایک بہن کو ایک (1) حصہ ملے گا، جبکہ بھتیجے اور بھتیجیوں کو مرحوم کی میراث میں سے کچھ نہیں ملے گا۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں تو بیٹی کو %50 فیصد اور ہر ایک بہن کو %25 فیصد ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
فَإِن كُنَّ نِسَاء فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ ... الخ

صحیح بخاری: (رقم الحدیث: 6736، ط: دار طوق النجاة)
حدثنا آدم، حدثنا شعبة، حدثنا ابو قيس، سمعت هزيل بن شرحبيل، قال:" سئل ابو موسى، عن بنت، وابنة ابن، واخت، فقال: للبنت النصف، وللاخت النصف"، وات ابن مسعود فسيتا بعني، فسئل ابن مسعود، واخبر بقول ابي موسى، فقال لقد ضللت إذا وما انا من المهتدين" اقضي فيها بما قضى النبي صلى الله عليه وسلم، للابنة النصف، ولابنة ابن السدس تكملة الثلثين، وما بقي فللاخت". فاتينا ابا موسى، فاخبرناه بقول ابن مسعود، فقال: لا تسالوني ما دام هذا الحبر فيكم

الدر المختار مع رد المحتار: (‌‌كتاب الفرائض، فصل في العصبات، 776/6، ط: دار الفکر)
"ثم شرع في العصبة مع غيره فقال (ومع غيره الأخوات مع البنات) أو بنات الابن لقول الفرضيين اجعلوا الأخوات مع البنات عصبة والمراد من الجمعين هنا الجنس

السراجی: (باب العصبات، ص: 35، ط: مکتبة البشری)
العصبات النسبیة ثلاثة: عصبة بنفسه، و عصبة بغیره، و عصبة مع غیره. أما العصبة بنفسه فکل ذکر لا تدخل في نسبته الی المیت أنثی ... وأما العصبة بغیره فأربع من النسوة، وهن اللاتي فرضهن النصف والثلثان، یصرن عصبة بإخوتهن کما ذکرنا في حالاتهن، ومن لا فرض لها من الإناث وأخوها عصبة لا تصیر عصبة بأخیها کالعم والعمة، المال کله للعم دون العمة.
وأما العصبة مع غیره: فکل أنثی تصیر عصبة مع أنثی اخری کالأخت مع البنت لما ذکرنا.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 607 Sep 19, 2023
1 beti ,2 behne, 6 bhatije aur 6 bhatijio me miras ki taqseem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.