سوال:
مفتی صاحب! عورت کی میراث میں شوہر، اولاد، والدین اور باقی رشتہ داروں کا کتنا حق ہوتا ہے؟ اسی طرح شوہر کی میراث میں بیوی، اولاد، والدین اور بہن بھائیوں کا کتنا حق ہوتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ مرد یا عورت کے انتقال کے وقت جو ورثاء (بیوی/شوہر، اولاد، والدین وغیرہ) زندہ ہوتے ہیں، وہ مرحوم/مرحومہ کی میراث میں اپنے شرعی حصہ کے مطابق حقدار ہوتے ہیں۔
آپ کو جو صورت در پیش ہے، اس کو لکھ کر دوبارہ سوال ارسال فرمادیں تاکہ اس صورت کے مطابق جواب دیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (557/8، ط: دار الکتاب الإسلامي)
وأما بيان الوقت الذي يجري فيه الإرث فنقول هذا فصل اختلف المشايخ فيه قال مشايخ العراق الإرث يثبت في آخر جزء من أجزاء حياة المورث وقال مشايخ بلخ الإرث يثبت بعد موت المورث
رد المحتار: (758/6، ط: دار الفکر)
وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقةً أو حكمًا كمفقود أو تقديرًا كجنين فيه غرة، ووجود وارثه عند موته حيًّا حقيقةً أو تقديرًا كالحمل، والعلم بجهل إرثه.
عمدۃ القاری: (229/23، ط: دار احیاء التراث العربی)
المواريث فرائض وفروضا لما أنها مقدرات لأصحابها ومبينات في كتاب الله تعالى ومقطوعات لا تجوز الزيادة عليها ولا النقصان منها.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی