عنوان: دو بیویوں، تین بیٹیوں اور دادی کے درمیان ایک کروڑ کی تقسیمِ میراث (11101-No)

سوال: ایک شخص فوت ہوا، ورثاء میں دو بیویاں، تین بیٹیاں اور دادی ہیں، جبکہ مرحوم کی جائیداد میں ایک کروڑ روپے ہیں، فقہ حنفی کی روشنی میں ورثاء کے حصے متعین فرمائیں۔

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل رقم کو دو سو چالیس حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے مرحوم کی دونوں بیویوں میں سے ہر ایک کو پندرہ (15)، تینوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو چھپن (56) اور دادی کو بیالیس (42) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے ایک کروڑ (10000000) میں سے دونوں بیویوں میں سے ہر ایک بیوی کو چھ لاکھ پچیس ہزار (625000) روپے، تینوں بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو تیئس لاکھ تینتیس ہزار تین سو تینتیس (2333333) روپے اور دادی کو سترہ لاکھ پچاس ہزار (1750000) روپے ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
فَإِن كُنَّ نِسَاء فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ... الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... الخ

سنن الترمذی: (باب مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ الْجَدَّةِ، رقم الحدیث: 2101، ط: دارالغرب الاسلامی)
عن قبيصة بن ذؤيب، قال: " جاءت الجدة إلى ابي بكر تساله ميراثها، قال: فقال لها: ما لك في كتاب الله شيء، وما لك في سنة رسول الله صلى الله عليه وسلم شيء فارجعي حتى اسال الناس، فسال الناس، فقال المغيرة بن شعبة: حضرت رسول الله صلى الله عليه وسلم " فاعطاها السدس "، فقال ابو بكر: هل معك غيرك، فقام محمد بن مسلمة الانصاري، فقال: مثل ما قال المغيرة بن شعبة، فانفذه لها ابو بكر، قال: ثم جاءت الجدة الاخرى إلى عمر بن الخطاب تساله ميراثها، فقال: ما لك في كتاب الله شيء، ولكن هو ذاك السدس فإن اجتمعتما فيه فهو بينكما، وايتكما خلت به فهو لها "

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 176 Sep 25, 2023
do biwi,teen beti or dadi k darmian aik karor ki taqseeme miras

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.