عنوان: غیر روزہ دار مزدوروں کو دن میں کھانا کھلانا یا چائے اور پانی پلانا(11243-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر مزدور کام کر رہے ہوں اور ان کا روزه نہ ہو تو کیا ان کو چائے پانی کا پوچھ سکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ عاقل بالغ صحت مند مزدوروں کو رمضان المبارک کے مہینے میں دن میں کھانا کھلانا یا چائے اور پانی پلانا گناہ میں تعاون کرنے کی وجہ سے حرام ہے، لہذا ایسے مزدوروں سے دن میں کھانے یا چائے پانی کا پوچھنا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدہ، الایة: 2)

وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۖ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ o

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 259 Oct 30, 2023
ghair roza dar mazdoro mazdoron ko din mein khana khilana ya chai or pani pilana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.