عنوان: اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کےلیے ایزی پیسہ ڈیبٹ کارڈ بنوانا (12265-No)

سوال: مفتی صاحب! ایزی پیسہ ڈیبٹ کارڈ صرف اے ٹی ایم (atm) سے پیسے نکالنے کے لئے بنانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ ایزی پیسہ انٹرنیٹ بینکنگ کا ایک طریقہ ہے جو مائیکروسوفٹ بینک کے تحت چلتا ہے اور دیگر ‏بینکوں کی طرح یہ بھی اپنے اکاؤنٹ ہولڈر کو اکاؤنٹ کی بنیاد پر ادائیگی (‏Payment‏) کی غرض سے ڈیبٹ کارڈ جاری کرتا ہے اور چونکہ Debit Card‏ کو حاصل کرنے کے لیے کوئی سودی معاہدہ نہیں ہوتا، لہٰذا ڈیبٹ کارڈ ‏لینا اور اس کو اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے یا ادائیگیاں کرنے کے لیے استعمال کرنا جائز ہے، البتہ اس کے ذریعے ‏ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا مطلقاً جائز نہیں، بلکہ اس میں تفصیل ہے جو بوقتِ ضرورت دارالافتاء سے معلوم کی ‏جاسکتی ہے۔ ‏

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فقه البيوع على المذاهب الأربعة: (453/1، ط: مكتبة معارف القرآن)‏

القسم الثاني: بطاقة الحسم الفوري (‏Debit Card‏)‏
وإن هذه البطاقة تُصدر لمن له حساب في البنك المصدِر، وحينما يشتري حامل ‏البطاقة بضاعة من التاجر، ويوقع على الفاتورة، فإن مبلغ الثمن يُسحب من ‏حسابه فورا، ويدفع البنك المصدر ذلك المبلغ إلى التاجر، وميزة هذه البطاقه أنه ‏ليس فيها احتمال فرض الفائدة الربوية على حاملها، لأنها لا تُستخدم إلا في ‏حدود رصيده في البنك، وإن البنك يسحب المبلغ من ذلك الحساب فورا‎.‎
و إن تكييفها الفقهي أن المشتري أصبح مدينا للتاجر، ووجب عليه دفع ‏الثمن، ولكنه حول البائع إلى مُصدر البطاقة، ليتقاضى البائع الثمن منه، وقبل ‏البائع ذلك‎.‎‏ فالمشتري مُحيل، والبائع مُحال، ومُصدر البطاقة مُحال عليه، وبما أن ‏المحال عليه وهو البنك مديون للمحيل (حامل البطاقة) بدين مستقر في ذمته، ‏لأن له رصيدا كافيا لدى البنك، فإن هذه الحوالة مقيدة تجوز في جميع ‏المذاهب، وقد تمت الحوالة برضا كل واحد من هذه الأطراف، لأن إصدار ‏البطاقة لصالح المشتري موافَقة من البنك المصدر على قبول الحوالة بحدود رصيد ‏المشتري عنده‎.‎

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب ‏
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 233 Nov 02, 2023
ATM se paise nikalne ke liye easypaisa debit card banwana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.