سوال:
اے اللہ! مجھے اپنے راستے کی اور حضور اکرم ﷺ کے شہر کی موت نصیب فرما، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب: جی ہاں ! بخاری شریف میں یہ حدیث موجود ہے:
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : " اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي شَهَادَةً فِي سَبِيلِكَ ، وَاجْعَلْ مَوْتِي فِي بَلَدِ رَسُولِكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔
(صحیح بخاری،کتاب فضائل المدینہ)
ترجمہ:
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ ! مجھے اپنے راستے میں شہادت کی موت نصیب فرما اور مجھے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر میں موت نصیب فرما۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی