سوال:
اس حدیث کی تحقیق مطلوب ہے کہ "معراج کے موقع پر حضرت ابراہیمؑ نے فرمایا کہ جنت ایک چٹیل میدان ہے اور اس کے پودے سبحان اللہ ہیں"۔
جواب: جی ہاں ! مذکورہ حدیث "جامع ترمذی" میں ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے:
عن ابن مسعود -رضي الله عنه- مرفوعاً: «لَقِيْتُ إبراهيم ليلة أُسْرِيَ بي، فقال: يا محمد أقْرِىء أُمَّتَكَ مِنِّي السَّلام، وأَخْبِرْهُم أن الجنَّة طَيّبَةُ التُّربَة، عَذْبَةُ الماء، وأنها قِيعَانٌ وأن غِراسَها: سُبْحَان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر».
[رواه الترمذي.]
ترجمہ:
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، اس رات میں ابراہیم علیہ السلام سے ملا، ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا: ”اے محمد! اپنی امت کو میری جانب سے سلام کہنا اور انہیں بتانا کہ جنت کی مٹی بہت اچھی (زرخیز) ہے، اس کا پانی بہت میٹھا ہے، وہ چٹیل میدان ہے اور اس کی باغبانی ”سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی