عنوان: سوتے وقت سورة الاخلاص، سورة الفلق اور سورة الناس پڑھ کر پورے بدن پر دم کرنا، حدیث کی تحقیق(1256-No)

سوال: کیا سوتے وقت سورةالاخلاص، سورة الفلق اور سورة الناس پڑھ کر بدن پر دم کرنا حدیث سے ثابت ہے؟

جواب: جی ہاں ! صحیح بخاری میں یہ حدیث موجود ہے:
عن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا أوى إلى فراشه كل ليلة، جمع كفيه ثم نفث فيهما، فقرأ فيهما: {قل هو الله أحد}. و{قل أعوذ برب الفلق}. و{قل أعوذ برب الناس}. ثم يمسح بهما ما استطاع من جسده، يبدأ بهما على رأسه ووجهه، وما أقبل من جسده،يفعل ذلك ثلاث مرات۔
(صحیح بخاری، كتاب فضائل القرآن،
باب فضل المعوذات)

ترجمہ:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات جب بستر پر آرام فرماتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر «قل هو الله أحد»، «قل أعوذ برب الفلق» اور «قل أعوذ برب الناس» (تینوں سورتیں مکمل) پڑھ کر ان پر پھونکتے اور پھر دونوں ہتھیلیوں کو جہاں تک ممکن ہوتا اپنے جسم پر پھیرتے تھے، پہلے سر اور چہرہ پر ہاتھ پھیرتے اور سامنے کے بدن پر۔ یہ عمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین دفعہ کرتے تھے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 523 Apr 12, 2019
sotay /soty waqt surah ikhlaas/ikhlas , surah al falaq, or surah an naas parh ker poory badun/badan par dum kerna, While sleeping, recite Surah Al-Ikhlas, Surah Al-Falaq and Surah Al-Nas and breathe on the whole body

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.