عنوان: سجدہ تلاوت کا طریقہ(1265-No)

سوال: جناب عالی ! تلاوت کرنے والے پر جب سجدہ تلاوت واجب ہو جاتا ہے، تو عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ بندہ قرآن مجید سائیڈ پر رکھ کر کھڑا ہو جاتا ہے اور قیام کی حالت سے سجدہ میں جاتا ہے اور سجدہ ادا کرکے اٹھتا ہے اور دو سے تین سیکنڈ کیلئے التحیات کی حالت میں بیٹھ جاتا ہے، کیا یہی درست طریقہ ہے یا بیٹھے بیٹھے بھی سجدہ میں جایا جاسکتا ہے؟ دوسرا یہ کہ سجدہ میں جاتے وقت اور اٹھتے وقت تکبیر بھی پڑھنی چاہئیے یا نہیں؟

جواب: سجدہ تلاوت ادا کرتے ہوئے بہتر یہ ہے کہ قبلہ رخ کھڑے ہو کر " اللہ اکبر " کہہ کر سجدے میں جانا چاہیے اور " اللہ اکبر " کہہ کر اٹھنا چاہیے، اور سجدے کے بعد التحیات کی شکل میں کچھ دیر بیٹھنا ضروری نہیں ہے، نیز اگر بیٹھے بیٹھے بھی سجدہ کیا گیا تو سجدہ ادا ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (137/2، ط: دار الکتاب الاسلامی)
(قوله وكيفيته أن يسجد بشرائط الصلاة بين تكبيرتين بلا رفع يد وتشهد وتسليم) أي وكيفية السجود.... ومما يستحب لأدائها أن يقوم فيسجد؛ لأن الخرور سقوط من القيام والقرآن ورد به وهو مروي عن عائشة - رضي الله عنها -، وإن لم يفعل لم يضره، وما وقع في السراج الوهاج

الھندیۃ: (135/1، ط: دار الفکر)
فإذا أراد السجود كبر ولا يرفع يديه وسجد ثم كبر ورفع رأسه ولا تشهد عليه ولا سلام، كذا في الهداية،۔۔۔۔والمستحب أنه إذا أراد أن يسجد للتلاوۃ یقوم و یسجد وإذا رفع رأسه من السجود يقوم ثم يقعد، كذا في الظهيرية

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1569 Apr 12, 2019
sajdah/sajda tilawat kerny ka tareeqa سجدہ تلاوت کرنے کا طریقہ, The method of prostration recitation / sajda e tilawat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.