سوال:
مفتی صاحب! اس حدیث کی تحقیق چاہیے کہ دورانِ تقریر حضور اکرم ﷺ کے سامنے صحابہ کرامؓ ایسے بیٹھتے تھے کہ اگر ان پر چادر ڈال دی جاتی تو خم نہ آتا تھا۔
جواب: سوال میں ذکرکردہ روایت باوجود کوشش و تلاش کے حدیث کی کسی مستند و معتبر کتاب میں حدیث کی کسی بھی قسم (صحیح، حسن، ضعیف، وغیرہ) اور کسی بھی شکل میں نہیں ملی، لہذا جب تک اس کا ثبوت نہیں ملتا ہے، اس کی نسبت جناب رسول اللہ ﷺ کی طرف کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی