سوال:
السلام علیکم! ہمارے خاندان میں ایک بچی کی ولادت ہوئی ہے، بچی کے والد کا نام بلال ہے، وہ اپنی بچی کا نام نورِ بلال رکھنا چاہتے ہیں۔ کیا شرعی اعتبار سے یہ نام مناسب ہے؟
جواب: "نور" کے معنیٰ "روشنی کے ہیں، لہٰذا بچی کا نام "نورِ بلال (Noor e Bilaal) ( راء کے کسرہ کے ساتھ تلفظ کرکے) یا "نورْ بلال" (راء کے سکون کے ساتھ تلفظ کرکے) رکھا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
التفسير المنير للزحيلي: (109/11، ط: دار الفکر المعاصر)
وهو أعم من الضوء. وقيل: ما بالذات ضوء، وما بالاكتساب من غيره نور، وقد نبه تعالى بذلك على أنه خلق الشمس نيّرة في ذاتها، والقمر نيرا بالاكتساب من الشمس.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی