سوال:
کالا لباس پہننا کیسا ہے؟ بعض لوگ منع کرتے ہیں۔ وضاحت فرمادیں۔
جواب: عام حالات میں کالے رنگ کا لباس پہننا فی نفسہ جائز ہے، البتہ کسی خاص تہوار یا غمی کے موقع پر یا کسی متعین تاریخ و دن میں پہننا، جس کی وجہ سے مخصوص عقائد کے حامل لوگوں کے ساتھ مشابہت لازم آئے،مثلاً: محرم کے مہینے میں کالے کپڑے پہننا، یہ درست نہیں، لہذا اس اجتناب کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (505/9، ط: زکریا)
ویستحب الأبیض والأسود لأنہ شعار بني العباس ودخل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکة وعلی رأسہ عمامة سوداء۔
و فیه ایضا: (486/1، ط: زکریا)
وندب لبس السواد لأن محمدًا ذکر في السیر الکبیر في باب الغنائم حدیثا یدل علی أن لبس السواد مستحب۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی