عنوان: مطلوبہ مقام کے دو راستے ہوں تو قصر کا کیا حکم ہوگا؟(13419-No)

سوال: سفر کی نماز کے لیے 87 کلومیٹرز بائی روڈ شرط ہے یا سیدھا راستہ شرط ہے جیسے گوگل میپ میں ہوتا ہے؟ گوگل میپ میں ہماری جگہ سے پشاور تک کا فاصلہ 54 کلومیٹر ہے اور بائی روڈ 87 کلومیٹرز سے زیادہ ہے۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب: ‏واضح رہے کہ شرعا سفر کے احکامات شرعی مسافت پر لاگو ہوتے ہیں، چاہے راستہ کسی بھی قسم کا ہو، اور شرعی اعتبار سے مسافت سفر 48 میل (77.24 کلو میٹر) ہے، لہذا قصر و اتمام کے سلسلے میں اسی مسافت کا اعتبار ہوگا۔
پوچھی گئی صورت میں اگر آپ اپنے مطلوبہ مقام پر اس راستہ سے جائیں جس کی مسافت سوا ستر کلومیٹر یا اس سے زیادہ ہے تو آپ اس راستے میں قصر کریں گے اور مطلوبہ مقام پر پہنچنے کے بعد اگر وہاں پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت ہے تو وہاں بھی قصر کریں گے اور اگر آپ اس راستے سے جائیں جس کی مسافت سوا ستتر کلومیٹر سے کم ہے تو پوری نماز پڑھنی ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الهندية: (138/1، ط: دار الفكر)‏
وتعتبر المدۃ من أي طریق أخذ فیه، کذا في البحر الرائق، فإذا قصد بلدۃ و إلی مقصدہ طریقان: أحدهما مسیرۃ ثلاثة أیام و لیاليها والآخر دونها فسلك الطریق الأبعد کان مسافراً عندنا هكذا في فتاویٰ قاضی خان، وإن سلك الأقصر یتم کذا في البحر الرائق.‎

فتاوی دار العلوم دیوبند: (344/4، ط: دار الاشاعت)‏

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب ‏
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 256 Dec 12, 2023
matlobal muqam ke 2 rastay hon too qasar ka kya hukum hoga?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.