عنوان: "ہم عبد المطلب کى اولاد جنت کے سردار ہیں۔۔۔الخ" اس حدیث کى تحقیق " (13448-No)

سوال: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ ﷺ فرمارہے تھے: ''ہم عبدالمطلب کی اولاد اہل جنت کے سردار ہیں: میں (نبی ﷺ) حمزہ، علی، جعفر، حسن، حسین اور مہدی رضی اللہ عنہم اجمعین۔ (سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 4087) کیا یہ حدیث موضوع ہے؟

جواب: سوال میں مذکور حدیث کو امام ابن ماجہ رحمہ اللہ (م 273 ھ) نے اپنى کتاب "سنن ابن ماجہ" میں نقل فرمایا ہے، اس حدیث کى سند میں ایک راوى "عبد اللہ بن زیاد" مجہول الحال ہے، چنانچہ محدثین کے نزدیک یہ حدیث ضعیف ہے۔
ذیل میں حدیث کا ترجمہ اور اس حدیث پر محدثین کا کلام نقل کیا جاتا ہے:
ترجمہ:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ''ہم عبدالمطلب کی اولاد اہل جنت کے سردار ہیں: میں (نبی اکرم ﷺ)، حمزہ، علی، جعفر، حسن، حسین اور مہدی رضی اللہ عنہم اجمعین۔ (سنن ابن ماجہ: حدیث نمبر: 4087)
مذکورہ بالا حدیث کی اسنادی حیثیت:
1) حافظ بوصيرى رحمہ اللہ (م 840 ھ) نے "مصباح الزجاجہ" میں اس حدیث کى سند کے متعلق فرمایا ہے: اس سند میں کلام ہے، سند کے راوى "علی بن زیاد " کے بارے میں کوئى تفصیل نہیں ملى ہے، ان کے متعلق نہ کسى محدث نے جرح کى ہے اور نہ ہى کسى نے ان کى توثیق کى ہے، تاہم اس سند کے باقى راوى ثقہ ہیں۔
حافظ مزى رحمہ اللہ (م 742ھ) نے "تحفۃ الأشراف" میں فرمایا ہے: ابن ماجہ کى سنن میں اس حدیث کى سند میں نام "على بن زیاد" ہے، جبکہ درست نام "عبد اللہ بن زیاد" ہے۔
البتہ امام ابن حبان رحمہ اللہ (م 354 ھ) نے اپنی کتاب "الثقات" میں "عبداللہ بن زیاد" کو نقل فرمایا ہے، ان کے نزدیک عبداللہ بن زیاد ثقہ راوی ہیں۔
2) حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (م 774 ھ) نے اپنى کتاب "البدایۃ والنہایۃ" میں کتاب الفتن والملاحم کے عنوان کے تحت اس حدیث کو نقل کر کے حافظ مزى رحمہ اللہ کا کلام نقل کر کے فرمایا ہے: اس راوى (عبد اللہ بن زیاد السحیمى) کو امام بخارى رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "التاریخ" میں اور امام ابن أبی حاتم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "الجرح والتعدیل" میں اسى طرح ذکر کیا ہے، یعنی کوئی تفصیل نقل نہیں کی ہے، لہذا یہ راوى مجہول ہے اور یہ حدیث "منکر" ہے۔
3) اس حدیث کو امام حاکم رحمہ اللہ (م 405 ھ) نے اپنى کتاب مستدرک حاکم میں "عبد اللہ بن زیاد" کى سند سے نقل کر کے فرمایا ہے: یہ حدیث امام مسلم کى شرط کے مطابق صحیح ہے، جبکہ حافظ ذہبى رحمہ اللہ (م 748ھ) نے "تلخیص المستدرک" میں اس حدیث کو "موضوع" (من گھڑت) قرار دیا ہے۔
نقاد محدثین میں سے صرف امام ذہبی رحمہ اللّٰہ نے اس حدیث کو صرف "تلخیص المستدرک" میں "موضوع" قرار دیا ہے، جبکہ انہی کی دیگر دو کتابوں مثلاً: "تاریخ الإسلام" اور تذهیب التهذیب) میں یہ حدیث مذکور ہے، وہاں انہوں نے موضوع ہونے کی صراحت نہیں فرمائی ہے، بلکہ دیگر محدثین کے اسلوب کو اختیار فرمایا ہے، یعنی اس حدیث کو منکر قرار دیا ہے۔
4) محقق العصر حضرت علامہ عبد الرشید نعمانی صاحب رحمہ اللہ (م1420ھ) نے اپنى کتاب "ما تمس إلیه الحاجة" میں سنن ابن ماجہ کى ان تمام احادیث کو ذکر فرمایا ہے، جن پر کسى محدث نے "موضوع" ہونے کا حکم لگایا، ان احادیث میں ہمارى زیر بحث یہ حدیث مذکور نہیں ہے، لہذا یہ حدیث ان کے نزدیک "موضوع" کے درجے کی نہیں ہے، چنانچہ اسی بات کو ماضى قریب کے مشہور عالم و فقیہ حضرت مفتى نظام الدین شامزئى شہید نور اللہ مرقدہ نے اپنى کتاب "عقیدہ ظہور مہدی" ص 81 میں تحریر فرمایا ہے: "ابن ماجہ: ابو عبد اللہ محمد بن یزید بن عبد اللہ ابن ماجہ قزوینى ربعى المتوفى سنہ 273ھ انہوں نے بھى اپنى کتاب میں فتن کے ابواب کے ضمن میں ظہور مہدی کى کچھ احادیث کو اپنى سندوں کے ساتھ نقل کیا ہے، ملاحظہ ہو "باب خروج المہدی ص 299" ۔۔۔ سنن ابن ماجہ میں اگرچہ کچھ احادیث موضوع بھى ہیں، لیکن یہ احادیث ان احادیث میں شامل نہیں جن پر محدثین نے وضع کا قول کیا ہے۔ ابن ماجہ کى وہ سب احادیث جن کو کسى محدث نے موضوع کہا ہے، علامہ عبد الرشید نعمانى کى کتاب "ما تمس إلیہ الحاجۃ لمن یطالع سنن ابن ماجہ" میں موجود ہیں، ظہور مہدی کى احادیث ان میں شامل نہیں ہیں۔ ہاں! "لا مہدی إلا عیسى" کى حدیث پر ضرور کلام کیا ہے"۔
(عقیدہ ظہور مہدی احادیث کى روشنى میں: ص 81، طبع: مکتبہ شامزئى، کراچى)
خلاصہ بحث:
نقاد محدثین کے مذکورہ بالا کلام کی تفصیل سے یہ بات واضح ہوتى ہے کہ یہ حدیث ضعیف ہے، بالاتفاق موضوع نہیں ہے، نیز اس حدیث میں مذکور مضمون کلی اور جزوی طور پر دیگر احادیث سے بھی ثابت ہے، لہذا اس حدیث کو فضائل کے باب میں ضعف کی صراحت کے ساتھ بیان کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابن ماجة: (كتاب الفتن، باب خروج المهدي، رقم الحديث: 4087، 542/5، ط: دار الجيل)
حدثنا هدية بن عبد الوهاب، قال: حدثنا سعد بن عبد الحميد بن جعفر، عن علي بن زياد اليمامي، عن عكرمة بن عمار، عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن أنس بن مالك، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: نحن ولد عبد المطلب، سادة أهل الجنة، أنا، وحمزة، وعلي، وجعفر، والحسن، والحسين، والمهدي".
والحديث ذكره البوصيري في "مصباح الزجاجة" 2/ 298 (1452) كتاب الفتن/ باب خروج المهدي، ط: دار الجنان، وقال: هذا إسناد فيه مقال علي بن زياد لم أر من جرحه ولا من وثقه وباقي الرجال ثقات، قال المزي في الأطراف كذا عنده والصواب عبد الله بن زياد قاله محمد بن خلف الحدادي عن سعد بن عبد الحميد، وتابعه أبو بكر محمد بن صالح بن يزيد القتاد عن محمد بن الحجاج عن عبد الله بن زياد السحيمي.

تحفة الأشراف بمعرفة الأطراف: (رقم الحدیث: 195، 86/1، ط: المكتب الإسلامي)
195 -[ق] حديث: ‌نحن ‌ولدُ ‌عبد ‌المطَّلب سادةُ أهل الجنّة - أنا وحمزة وعليٌّ.... الحديث.
ق في الفتن (34: 6) عن هدِيَّةَ بن عبد الوهّاب المروزيّ، عن سعد بن عبد الحميد بن جعفر، عن عليّ بن زِياد اليماميّ، عنه به. (ز) كذا عنده، الصواب عبد الله بن زياد. قاله محمد بن خَلَف الحدّاديّ، عن سعد بن عبد الحميد. وتابعه أبو بكر محمد بن صالح بن يزيد القنّاد، عن محمد بن الحجَّاج، عن عبد الله بن زياد السُحَيْمِيّ".

المستدرك على الصحيحين للحاكم: (كتاب معرفة الصحابة رضي الله عنهم، ذكر مناقب جعفر بن أبي طالب بن عبد المطلب، 233/3، ط: دار الكتب العلمية)
4940 - أخبرني مكرم بن أحمد القاضي، ثنا أبو بكر بن أبي العوام الرياحي، ثنا سعد بن عبد الحميد، ثنا عبد الله بن زياد اليمامي، عن عكرمة بن عمار، عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن أنس بن مالك رضي الله عنه، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: "نحن بنو عبد المطلب سادة أهل الجنة: أنا وعلي وجعفر وحمزة والحسن والحسين والمهدي".
وقال: "هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه".
[التعليق - من تلخيص الذهبي] 4940 - ذا موضوع

البداية والنهاية: (كتاب الفتن والملاحم، فصل في ذكر المهدي الذي يكون في آخر الزمان، 65/19، ط: دار هجر للطباعة و النشر)
وقال ابن ماجه: حدثنا هدية بن عبد الوهاب، حدثنا سعد بن عبد الحميد بن جعفر، عن علي بن زياد اليمامي، عن عكرمة بن عمار، عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن أنس بن مالك، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " «نحن، ولد عبد المطلب، سادة أهل الجنة، أنا، وحمزة، وعلي، وجعفر، والحسن، والحسين، والمهدي» ". قال شيخنا أبو الحجاج المزي: كذا وقع في " سنن ابن ماجه "، وفي إسناده علي بن زياد اليمامي، والصواب: عبد الله بن زياد السحيمي.
قلت: وكذا أورده البخاري في " التاريخ "، وابن أبي حاتم في " الجرح والتعديل "، وهو رجل مجهول، وهذا الحديث منكر.

الثقات لابن حبان: (341/8، ط: دائرة المعارف العثمانية بحيدر آباد الدكن الهند)
"عبد الله بن زِيَاد يروي عَن عِكْرِمَة بن عمار روى عَنهُ سعيد بن عبد الحميد بن جَعْفَر".

ولهذا المعنى شاهد من حديث أبي أيوب الأنصاري رضي الله عنه أخرجه الطبراني في المعجم الصغير:

المعجم الصغير للطبراني: (رقم الحديث: 94، 75/1، ط: المكتب الإسلامي، دار عمار– بيروت)
حدثنا أحمد بن محمد بن العباس المري القنطري، حدثنا حرب بن الحسن الطحان، حدثنا حسين بن الحسن الأشقر، حدثنا قيس بن الربيع، عن الأعمش، عن عباية يعني ابن ربعي، عن أبي أيوب الأنصاري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لفاطمة: "نبينا خير الأنبياء وهو أبوك، وشهيدنا خير الشهداء وهو عم أبيك حمزة، ومنا من له جناحان يطير بهما في الجنة حيث يشاء وهو ابن عم أبيك جعفر، ومنا سبطا هذه الأمة الحسن والحسين وهما ابناك، ومنا المهدي".
وقال الطبراني: لم يروه عن الأعمش إلا قيس تفرد به حسين الأشقر
والحديث أورده الهيثمي في "مجمع الزوائد" 9/ 261 كتاب المناقب/ باب في فضل أهل البيت رضي الله عنهم، رقم الحديث (14968)، ط: دار الفكر، وقال: رواه الطبراني في الصغير وفيه قيس بن الربيع وهو ضعيف، وقد وثق، وبقية رجاله ثقات".

استجلاب ارتقاء الغرف بحب أقرباء الرسول صلى الله عليه وسلم وذوي الشرف: (باب خصوصياتهم الدالة على مزيد كراماتهم، رقم الحديث: 274، 275، 535/2، ط: دار البشائر الإسلامية، بيروت)
274- وعن عِكرِمةَ بن عمَّار عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "نحن وَلَدُ عَبْدِ المطَّلِبِ سادةُ أَهْلِ الجنَّةِ، أنا، وَحَمْزَةُ، وعَلِيٌّ، وجَعْفَرٌ، والحَسَنُ، والحُسينُ، والمَهْديُّ رضي الله عنهم". رواه ابن ماجه.
275- وعن عَبَايةَ بنِ رَبْعيٍّ، عن أبي أيوبَ الأنصاريِّ رضي الله عنه قال: قال رسولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لفاطمةَ: "نبيُّنا خَيْرُ الأَنْبياء، وهو أَبُوك. وشهيدُنا خَيْرُ الشُّهداء، وهو عمُّ أَبيك حَمْزةُ. ومنَّا مَنْ له جناحان يطيرُ بهما في الجَنَّةِ حيثُ شاء، وهو ابنُ عم أبيك، جعْفر. ومنَّا سِبطا هذه الأُمَّة، الحَسَنُ والحُسَيْنُ، وهما ابناك. ومنَّا المهديُّ". رواه الطَّبرانيُّ في "الأوسط".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 334 Dec 19, 2023
hum abdul muttalib ki aulad jannat ke sardar hain" is hadees ki tehqiq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.