سوال:
منگل کے دن حجامہ کروانا سال بھر کی بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب: جی ہاں ! مذکور حدیث " مشکوٰۃ المصابیح " میں موجود ہے۔
حدیث کے الفاظ اور ترجمہ حسب ذیل ہے:
" وعن معقل بن يسار رضي اللَّه عنه قال : قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الحجامة يوم الثلاثاء لسبع عشرة من الشهر دواء لداء السنة ".
( مشكوٰۃ المصابیح : کتاب الطب والرقی، رقم الحدیث : ۴۵٧۴ )
ترجمہ :
حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله عليه وسلم نے فرمایا : ( قمری مہینے ) کی سترہ تاریخ میں منگل کے دن حجامہ لگوانا، پورے سال کی بیماریوں کے لیے دوا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی