عنوان: موبائل پر قرآن کریم کی تلاوت سے ثواب میں کمی کا مسئلہ(101386-No)

سوال: حضرت ! یہاں مساجد میں قرآن کا رسم الخط مختلف ہے، اور بعض الفاظ کی سمجھ نہیں آتی، ہر مسجد میں شاید ایک قرآن ہمارے رسم الخط کا ہوتا ہے یا ایک بھی نہیں، تو بعض لوگ موبائل پر مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتھم کا " آسَان ترجمہ قرآن " سے پڑھتے ہیں، تاکہ تلاوت چلتی رہے اور رکے نہیں۔ کیا اِس وجہ سے موبائل میں پڑھنے میں اَجْر کم ہوگا ؟

جواب: واضح رہے کہ قرآن کریم کی تلاوت مصحف میں دیکھ کر کرنا افضل ہے، تاہم سوال میں مذکور " رسم الخط " کی مجبوری کی بنا پر موبائل میں بھی تلاوت کرنے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (316/5، ط: دار الفکر)

قراءة القرآن من الأسباع جائزة والقراءة من المصحف أحب؛ لأن الأسباع محدثة، كذا في المحيط.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 552
Mobile per Quran Kareem ki tilawat say sawab mai kami, The question of reduction in the reward when reciting the Holy Quran using mobile phone

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Miscellaneous

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2022.