عنوان: نبی اکرم صلی الله عليه وسلم نے کتنے حج کیے؟ اور حجۃ الوداع کی وجہ تسمیہ(1419-No)

سوال: مفتی صاحب ! ایک دوست نے پوچھا ہے کہ نبی علیہ الصلاۃ والسلام نے زندگی میں ایک ہی حج کیا ہے، تو پھر یہ حجۃ الوداع کا کیا مطلب ہے؟ رہنمائی فرما دیجئے گا ۔

جواب: نبی اکرم صلی الله عليہ وسلم نے ہجرت کے بعد ایک حج ادا فرمایا ہے، اسی کو " حجۃ الوداع " کہا جاتا ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ جناب رسول اللہ صلی الله عليہ وسلم نے دنیا سے رحلت فرمانے سے پہلے جو حج فرمایا اس موقع پر آپ صلی الله عليہ وسلم نے ایک خطبہ ارشاد فرمایا، اس میں آپ نے خود اس بات کی طرف اشارہ فرمایا کہ یہ "حجۃ الوداع " ہے۔
آپ نے ارشاد فرمایا :
"ایھا الناس انی واللہ لا ادری لعلی لا القاکم بعد یومی ھذا ".( سنن الدارمی : ۲۲۹، مسند ابی یعلیٰ : ۷۴۱۳، المستدرک للحاکم :۲۹۴ )
ترجمہ:
’’اے لوگو! بخدا مجھے معلوم نہیں کہ آج کے بعد میں ا س جگہ تم سے مل سکوں گا یا نہیں‘‘۔
گویا کہ حضور صلی الله عليه وسلم کے ذہن میں یہ بات تھی کہ میں اپنے صحابہؓ سے یہ آخری اجتماعی ملاقات کر رہا ہوں، اس لیے آپ صلی الله عليه وسلم نے بطور خاص یہ بات ارشاد فرمائی کہ:
" مجھ سے باتیں پوچھ لو، سیکھ لو، جو سوال کرنا ہے وہ سوال کر لو، شاید اس سال کے بعد میں تم لوگوں سے اس طرح کی ملاقات نہ کر سکوں".
گویا حضور صلی الله عليہ وسلم خود بھی الوداع کہہ رہے تھے، سو اسی مناسبت سے اس حج کو" حجۃ الوداع " کہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الدارمی: (301/1، ط: دار المغني)
عن محمد بن جبير بن مطعم، عن أبيه رضي الله عنه، أنه شهد خطبة رسول الله صلى الله عليه وسلم في يوم عرفة في حجة الوداع: «أيها الناس إني والله لا أدري لعلي لا ألقاكم بعد يومي هذا بمكاني هذا، فرحم الله من سمع مقالتي اليوم فوعاها، فرب حامل فقه ولا فقه له، ورب حامل فقه إلى من هو أفقه منه»

شرح النووی علی مسلم: (45/9، ط: دار احیاء التراٖث العربي)
(لعلي لا أحج بعد حجتي هذه) فيه إشارة إلى توديعهم وإعلامهم بقرب وفاته صلى الله عليه وسلم وحثهم على الاعتناء بالأخذ عنه وانتهاز الفرصة من ملازمته وتعلم أمور الدين وبهذا سميت حجة الوداع والله أعلم

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2829 May 01, 2019
Nabi Akram Pak (peace be upon him) nay kitnay hajj kiay? aur hajjatul wada ki wajae tasmia, How many Hajj did the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) perform? And the reason for naming his pilgrimage as Hajjatul Wada

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.