سوال:
السلام علیکم جی ، حضرت! اللہ پاک سے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے، میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ روزے میں نماز کی تیاری کے وقت زیتون یا کوئی اور فلیور والی مسواک جس مین ذائقہ ہو، اسے استعمال کیا جا سکتا ہے کہ نہیں؟
جواب: روزہ کی حالت میں ہر طرح کی مسواک استعمال کرنا جائز ہے، البتہ اگر فلیور منہ میں آجائے، تو اسے نگلنا نہیں چاہیے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی