عنوان: شوہر، ایک بہن اور چچا کے بیٹوں میں میراث کی تقسیم(14500-No)

سوال: مجھے قرآن وسنت کی روشنی میں آپ سے ایک تحریری فتوی درکار ہے۔ ایک عورت کا انتقال ہوا جس کی کوئی اولاد نہیں تھی،مرحومہ کے والدین کاانتقال پہلے ہوگیا تھا، مرحومہ کی کوئی اولاد بھی نہیں ہے، ورثاء میں صرف مرحومہ کی ایک سگی بہن، مرحومہ کا شوہر اور چچا کے بیٹے زندہ ہیں، معلوم یہ کرنا ہے کہ مرحومہ کی میراث میں کون کون اور کتنے حصے کے مالک ہیں؟

جواب: مرحومہ کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد کو دو (2) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے مرحومہ کے شوہر کو ایک (1) اور مرحومہ کی سگی بہن کو ایک (1) حصہ ملے گا، جبکہ چچا زاد بھائیوں کو مرحومہ کی میراث میں سے کچھ نہیں ملے گا۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں تو شوہر کو %50 فیصد حصہ اور بہن کو %50 فیصد حصہ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ ... الخ

الفتاوی الھندیة: (450/6، ط: دار الفکر)
الخامسة - الأخوات لأب وأم للواحدة النصف....ويسقط الإخوة والأخوات بالابن وابن الابن وإن سفل وبالأب بالاتفاق وبالجد عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى -

الفتاوی الھندیة: (451/6، ط: دار الفکر)
(الباب الثالث في العصبات) وهم كل من ليس له سهم مقدر ويأخذ ما بقي من سهام ذوي الفروض وإذا انفرد أخذ جميع المال، كذا في الاختيار شرح المختار.
فالعصبة نوعان: نسبية وسببية، فالنسبية ثلاثة أنواع: عصبة بنفسه وهو كل ذكر لا يدخل في نسبته إلى الميت أنثى وهم أربعة أصناف: جزء الميت وأصله وجزء أبيه وجزء جده كذا في التبيين فأقرب العصبات الابن ثم ابن الابن وإن سفل ثم الأب ثم الجد أب الأب وإن علا، ثم الأخ لأب وأم، ثم الأخ لأب ثم ابن الأخ لأب وأم، ثم ابن الأخ لأب ثم العم لأب وأم ثم العم لأب ثم ابن العم لأب وأم، ثم ابن العم لأب ثم عم الأب لأب وأم ثم عم الأب لأب ثم ابن عم الأب لأب وأم، ثم ابن عم الأب لأب ثم عم الجد، هكذا في المبسوط.

والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏
دارالإفتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 350 Jan 01, 2024
shohar,aik behan or chacha ke beton mein miras ki taqseem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.