عنوان: نفاس کے دوران گدلے رنگ کے داغ کا حکم اور نفاس کے بعد پندرہ دن پورے ہونے سے پہلے جاری ہونے والے خون کا حکم (14531-No)

سوال: تیئس نومبر کو میرا پہلا بچہ پیدا ہوا ہے اور ستائیس دسمبر تک خون آتا رہا ہے، اس کے بعد گدلے سے داغ تھے، میں دو جنوری کو چالیس دن پورے ہونے پر نہا لی، اس کے بعد سے روزانہ ہلکا سہ گدلا داغ لگ رہا ہے اور دس جنوری کو پورا دن لال خون آیا، ماہواری کی تاریخ تیرہ ہے، آگے پیچھے بھی ہوجاتی ہے۔ میرے لیے کیا حکم ہے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں ستائیس دسمبر اور دو جنوری کے درمیان جو خون گدلے داغ کی شکل میں آیا ہے، وہ نفاس میں شمار ہوگا اور جو خون دس جنوری کو آیا ہے، وہ استحاضہ شمار ہوگا، کیونکہ طہر (پاکی) کی کم از کم مدت پندرہ دن سے پہلے یہ خون آیا ہے اور استحاضہ کا حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے لیے نیا وضو کرکے نماز کی ادائیگی کرلے، اور پندرہ دن پورے ہونے کے بعد حیض شروع ہو جائے گا، اب اگر خون دس دن کے اندر بند ہوگیا تو سولہ جنوری کے بعد سے پورے دس دن حیض کے شمار ہوں گے اور کہا جائے گا کہ عادت بدل گئی اور اگر خون دس دن سے بھی بڑھ جائے تو عادت کے دنوں میں آنے والے خون کو حیض شمار کیا جائے گا،اور باقی دنوں میں آنے والا خون استحاضہ کے حکم میں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مؤطا الامام مالك: (رقم الحديث: 163، 65/1، ط: مؤسسة الرسالة)
عن علقمة بن أبي علقمة، عن أمه ، مولاة عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، أنها قالت: كان النساء يبعثن إلى عائشة رضي الله عنها زوج النبي صلى الله عليه وسلم بالدرجة فيها الكرسف، فيها الصفرة فتقول: لا تعجلن ‌حتى ‌ترين ‌القصة ‌البيضاء، تريد بذلك الطهر من الحيض.

الدر المختار: (285/1، ط: دار الفکر)
(وأقل الطهر) بين الحيضتين أو النفاس والحيض (خمسة عشر يوما) ولياليها إجماعا.

و أیضاً: (285/1)
(‌والناقص) ‌عن ‌أقله (والزائد) على أكثره أو أكثر النفاس أو على العادة وجاوز أكثرهما.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 264 Jan 08, 2024
nifas ke doran gadlay rang ke daagh ka hukum or nifas ke bad 15 din poray honay se pehle jari honay wale khon ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.