سوال:
جناب عالی ! شریعت میں میاں بیوی کے باہمی مباشرت میں Condom کا استعمال کیسا ہے؟ اور اگر استعمال اس نیت سے ہو کہ بچہ پیدا نہ ہو تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
دوسری صورت میں اگر مباشرت کے دوران منی کا اخراج رحم کے اندر کرنے کی بجائے رحم سے باہر کیا جائے تو پھر کیا حکم ہے؟
والسلام
جواب: کنڈوم (Condom) کا استعمال بیوی کی اجازت سے جائز ہے اور اسی طرح عزل یعنی مباشرت کے دوران منی کا اخراج رحم سے باہر کرنا بھی بیوی کی اجازت سے جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (باب نکاح الرقیق، 175/3- 176، ط: سعید)
ويعزل عن الحرة) وكذا المكاتبة نهر بحثا (بإذنها) لكن في الخانية أنه يباح في زماننا لفساده۔قال الكمال: فليعتبر عذرا مسقطا لإذنها۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی