resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: بچپن میں طے پانے والے رشتہ کو ختم کرنے کا حکم

(68311-No)

سوال: اگر میں کسی شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی، جبکہ میرے والدین پہلے ہی اس رشتے کے لیے ہاں کر چکے ہیں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
دراصل میرا تعلق ایک پشتون خاندان سے ہے، جہاں بچوں کی منگنی بچپن ہی میں کر دی جاتی ہے، میری منگنی بھی بچپن میں کر دی گئی تھی، اس وقت میں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا، لیکن اب جب میری عمر 18 سال ہو گئی ہے تو میں اس رشتے سے متفق نہیں ہوں۔ ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟

جواب: واضح رہے کہ کسی بچے یا بچی کے بالغ ہونے سے پہلے طے پانے والی منگنی میں اگر باقاعدہ نکاح نہیں ہوا ہو بلکہ صرف زبانی بات ہوئی ہو تو اس منگنی کی حیثیت نکاح کے وعدے کی ہے، وعدہ کرنے والے کے لیے حکم یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو وعدہ کی پاسداری کرے، لیکن اس منگنی سے لڑکی اور لڑکے کے درمیان کوئی رشتہ قائم نہیں ہوتا، لڑکی یا اس کے اولیاء اگر چاہیں تو دوسری جگہ نکاح کرسکتے ہیں۔
اور اگر منگنی کے موقع پر باقاعدہ نکاح ہوا ہو، یعنی گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول ہوا ہو تو اس صورت میں دیکھا جائے گا کہ یہ نکاح کس نے کیا ہے، اگر لڑکے یا لڑکی کے والد یا دادا نے یہ نکاح کیا ہو تو بلوغت کے بعد اس کو فسخِ نکاح کا اختیار نہیں ہوگا، اور اگر یہ نکاح والد اور دادا کے علاوہ کسی اور نے کیا ہو تو اس صورت میں بلوغت کے فوراً بعد لڑکی یا لڑکا اگر چاہے تو اس عقد سے انکار کرسکتا ہے، جس کا طریقہ یہ ہے لڑکی یا لڑکا جیسے ہی بالغ ہو تو فوراً کہہ دے کہ مجھے یہ نکاح منظور نہیں اور اس انکار پر دو گواہ بھی بنا لے اور اگر اس وقت گواہ نہ ہوں تو نکاح اسی وقت رد کردے اور بعد میں جب دستیاب ہوں تو گواہ بنادے۔
پوچھی گئی صورت میں چونکہ آپ کا رشتہ والد صاحب نے طے کیا ہے، اس لیے اگر رشتہ طے کرتے وقت باقاعدہ نکاح ہوا تھا تو پھر آپ کے لیے اس رشتہ سے انکار کی گنجائش نہیں ہے، لیکن اگر رشتہ طے ہوتے وقت باقاعدہ نکاح نہیں ہوا تھا بلکہ صرف مستقبل میں رشتہ دینے کا وعدہ ہوا تھا تو اس صورت میں آپ کہیں اور نکاح کرسکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*لمعات التنقيح: (180/8، ط: دار النوادر)*
فیه دلیل علی ان الوفاء بالوعد ليس بواجب شرعي، بل هو من مكارم الأخلاق بعد أن كانت نيته الوفاء، و أما جعل الخلف في الوعد من علامات النفاق كما مر في أول الكتاب، فمعناه الوعد على نية الخلف.

*الھندیة: (كتاب النكاح، 41/2، ط: رشیدیة)*
ﻓﺈﻥ ﺯﻭﺟﻬﻤﺎ اﻷﺏ ﻭاﻟﺠﺪ ﻓﻼ ﺧﻴﺎﺭ ﻟﻬﻤﺎ ﺑﻌﺪ ﺑﻠﻮﻏﻬﻤﺎ، ﻭﺇﻥ ﺯﻭﺟﻬﻤﺎ ﻏﻴﺮ اﻷﺏ ﻭاﻟﺠﺪ ﻓﻠﻜﻞ ﻭاﺣﺪ ﻣﻨﻬﻤﺎ اﻟﺨﻴﺎﺭ ﺇﺫا ﺑﻠﻎ ﺇﻥ ﺷﺎء ﺃﻗﺎﻡ ﻋﻠﻰ اﻟﻨﻜﺎﺡ، ﻭﺇﻥ ﺷﺎء ﻓﺴﺦ.

*الدر المختار: (12/3، ط: دارالفکر)*
وَكَذَا أَنَا مُتَزَوِّجُك أَوْ جِئْتُك خَاطِبًا لِعَدَمِ جَرَيَانِ الْمُسَاوَمَةِ فِي النِّكَاحِ أَوْ هَلْ أَعْطَيْتنِيهَا إنْ الْمَجْلِسُ لِلنِّكَاحِ، وَإِنْ لِلْوَعْدِ فَوَعْدٌ؛ وَلَوْ قَالَ لَهَا يَا عَرُوسِي فَقَالَتْ لَبَّيْكَ انْعَقَدَ عَلَى الْمَذْهَبِ (فَلَا يَنْعَقِدُ) بِقَبُولٍ بِالْفِعْلِ كَقَبْضِ مَهْرٍ وَلَا بِتَعَاطٍ وَلَا بِكِتَابَةِ حَاضِرٍ بَلْ غَائِبٌ بِشَرْطِ إعْلَامِ الشُّهُودِ بِمَا فِي الْكِتَابِ مَا لَمْ يَكُنْ بِلَفْظِ الْأَمْرِ فَيَتَوَلَّى الطَّرَفَيْنِ فَتْحٌ۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah