سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! محترم شیخ صاحب! ایک 28 سالہ مسلمان نوجوان ہے جو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور باقاعدہ ملازمت کرتا ہے، تقریباً دس سال قبل اسے ہیپاٹائٹس بی (Hepatitis B) کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم الحمدللہ وہ معمول کے مطابق زندگی گزار رہا ہے۔
وہ شادی کرنا چاہتا ہے، لیکن اپنی بیماری کی وجہ سے خوف زدہ ہے، ایک مرتبہ ایک خاندان اس کے لیے رشتہ لے کر آیا تھا اور اسے لڑکی پسند بھی تھی، لیکن اس نے اپنی بیماری کی وجہ سے اس خاندان کو واضح جواب نہیں دیا۔
کیا اس کے لیے شادی سے پہلے ہونے والی بیوی کو اپنی بیماری کے بارے میں بتانا ضروری ہے؟ اسے خدشہ ہے کہ اس کی بیماری کے بارے میں جان کر لڑکی پریشان ہو سکتی ہے یا اس کے دل میں اس کے لیے منفی جذبات پیدا ہو سکتے ہیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ہمارے ملک میں بعض لوگ ہیپاٹائٹس بی کی بیماری ظاہر کیے بغیر شادی کر لیتے ہیں اور ان میں سے بہت سے لوگ صحت مند اور طویل زندگی گزارتے ہیں۔
اسلام کی روشنی میں اسے کیا کرنا چاہیے؟ کیا اس صورتِ حال سے نمٹنے کا کوئی دانش مندانہ اور شرعاً جائز طریقہ ہے، جس میں کسی کو دھوکا بھی نہ دیا جائے اور بلاوجہ خوف بھی پیدا نہ ہو؟ جزاکم اللہ خیراً
جواب: واضح رہے کہ انسان کو لاحق ہونے والے عارضے اور بیماریاں دو طرح کی ہیں:
1) کچھ بیماریاں بڑی بیماریاں شمار ہوتی ہیں، ان کا علاج بظاہر آسان نہیں ہوتا، بسا اوقات یہ بیماریاں ازدواجی زندگی اور نکاح کے مقاصد کے حصول میں رکاوٹ بھی بن جاتی ہیں، رشتہ طے ہوتے وقت لڑکی یا لڑکے کے لیے اس قسم کی بیماری کو چھپانا خیانت اور دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے۔
2) دوسری قسم عام اور چھوٹی موٹی بیماریاں ہیں جو ازدواجی رشتے میں رکاوٹ نہیں بنتی اور ان کا علاج بھی بظاہر آسان ہوتا ہے، رشتہ طے ہوتے وقت اس قسم کی بیماریوں کو کا ذکر کرنا ضروری نہیں ہے۔
ہماری معلومات کے مطابق ہیپاٹائٹس بی (Hepatitis B) ایک قابل علاج مرض ہے اور کامیاب علاج سے یہ وائرس مریض کے جسم سے مکمل طور پر ختم ہو سکتا ہے، البتہ بعض اوقات علاج کے باوجود وائرس مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا، بلکہ صرف کنٹرول ہوتا ہے۔ اس لیے پہلے آپ ماہر ڈاکٹر کی تجویز پر کسی معیاری لیبارٹری سے وہ ٹیسٹ کروالیں جس سے یہ پتہ چل سکے کہ آیا اس بیماری کا وائرس آپ کے جسم میں موجود ہے یا نہیں، اگر وائرس مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے تو اس صورت میں (بیماری نہ ہونے کی وجہ سے) آپ کے لیے اُس سابقہ بیماری کا ذکر کرنا ضروری نہیں ہے، لیکن اگر لیبارٹری ٹیسٹ میں ہیپاٹائٹس بی کے وائرس کے اثرات مل جاتے ہیں تو پھر آپ کے لیے ضروری ہے کہ رشتہ طے ہوتے وقت صراحت کے ساتھ اس بیماری کا ذکر کردیں، تاکہ مناسب حفاظتی ٹیکوں کی مدد سے بیماری کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
*الصحیح لمسلم: (رقم الحدیث : 102، ط: دار احیاء التراث العربی)*
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَرَّ عَلَى صُبْرَةِ طَعَامٍ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهَا، فَنَالَتْ أَصَابِعُهُ بَلَلًا، فَقَالَ: " مَا هَذَا يَا صَاحِبَ الطَّعَامِ؟ "، قَالَ: أَصَابَتْهُ السَّمَاءُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " أَفَلَا جَعَلْتَهُ فَوْقَ الطَّعَامِ كَيْ يَرَاهُ النَّاسُ، مَنْ غَشَّ، فَلَيْسَ مِنِّي ".
*الدر المختار مع ردالمحتار: (5/6)*
(من غالب حاله الهلاك بمرض أو غيره بان أضناه مرض عجز به عن إقامة مصالحه خارج البيت) هو الأصح كعجز الفقيه عن الإتيان الى المسجد وعجز السوقي عن الإتيان إلى دكانه، وفي حقها أن تعجز عن مصالحها داخله كما في البزازيه، ومفاده أنها لو قدرت على نحو الطبخ دون صعود السطح لم تكن مريضه.قال في النهر: وهو الظاهر.
*وفیه ایضاً: (383/3، ط: دارالفکر)*
(مِنْ غَالِبِ حَالَةِ الْهَلَاكِ بِمَرَضٍ أَوْ غَيْرِهِ بِأَنْ أَضْنَاهُ مَرَضٌ عَجَزَ بِهِ عَنْ إقَامَةِ مَصَالِحِهِ خَارِجَ الْبَيْتِ) هُوَ الْأَصَحُّ كَعَجْزِ الْفَقِيهِ عَنْ الْإِتْيَانِ إلَى الْمَسْجِدِ وَعَجْزِ السُّوقِيِّ عَنْ الْإِتْيَانِ إلَى دُكَّانِهِ. وَفِي حَقِّهَا أَنْ تَعْجِزَ عَنْ مَصَالِحِهَا دَاخِلَهُ كَمَا فِي الْبَزَّازِيَّةِ، وَمُفَادُهُ أَنَّهَا لَوْ قَدَرَتْ عَلَى نَحْوِ الطَّبْخِ دُونَ صُعُودِ السَّطْحِ لَمْ تَكُنْ مَرِيضَةً.
*رد المحتار: (383/3، ط: دارالفکر)*
(قَوْلُهُ كَعَجْزِ الْفَقِيهِ إلَخْ) يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ الْعَجْزَ عَنْ نَحْوِ ذَلِكَ مِنْ الْإِتْيَانِ إلَى الْمَسْجِدِ أَوْ الدُّكَّانِ لِإِقَامَةِ الْمَصَالِحِ الْقَرِيبَةِ فِي حَقِّ الْكُلِّ، إذْ لَوْ كَانَ مُحْتَرِفًا بِحِرْفَةٍ شَاقَّةٍ؛ كَمَا لَوْ كَانَ مُكَارِيًا أَوْ حَمَّالًا عَلَى ظَهْرِهِ أَوْ دَقَّاقًا أَوْ نَجَّارًا أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ مِمَّا لَا يُمْكِنُ إقَامَتُهُ مَعَ أَدْنَى مَرَضٍ وَعَجَزَ عَنْهُ مَعَ قُدْرَتِهِ عَلَى الْخُرُوجِ إلَى الْمَسْجِدِ أَوْ السُّوقِ لَا يَكُونُ مَرِيضًا وَإِنْ كَانَتْ هَذِهِ مَصَالِحَهُ، وَإِلَّا لَزِمَ أَنْ يَكُونَ عَدَمُ الْقُدْرَةِ عَلَى الْخُرُوجِ إلَى الدُّكَّانِ لِلْبَيْعِ وَالشِّرَاءِ مَثَلًا مَرَضًا وَغَيْرَ مَرَضٍ بِحَسَبِ اخْتِلَافِ الْمَصَالِحِ تَأَمَّلْ.
*إحياء العلوم للغزالي: (39/2، ط: دار المعرفة)*
وَالْغُرُورُ يَقَعُ فِي الْجَمَالِ وَالْخُلُقِ جَمِيعًا فَيُسْتَحَبُّ إِزَالَةُ الْغُرُورِ فِي الْجَمَالِ بِالنَّظَرِ وَفِي الْخُلُقِ بالوصف والإستيصاف فينبغي أن يقدم ذلك على النكاح وَلَا يَسْتَوْصِفُ فِي أَخْلَاقِهَا وَجَمَالِهَا إِلَّا مَنْ هو بصير صادق خبير بالظاهر والباطن ولا يَمِيلُ إِلَيْهَا فَيُفْرِطَ فِي الثَّنَاءِ وَلَا يَحْسُدُهَا فيقصر فالطباع مائلة في مبادي النكاح ووصف المنكوحات إلى الإفراط والتفريط وقل من يصدق فيه ويقتصد بَلِ الْخِدَاعُ وَالْإِغْرَاءُ أَغْلَبُ وَالِاحْتِيَاطُ فِيهِ مُهِمٌّ لمن يخشى على نفسه التشوف إلى غير زوجته.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی